9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News مضامین

نیپال الیکشن میں سمانو پاتک ووٹوں کے زیادہ حق دار رضوان انصاری!۔

انوارالحق قاسمی
رابطہ نمبر:9779811107682+
نیپال میں مانیے اور ودھایک کا الیکشن 4گتے منسیر کو ہونا طے ہے۔4گتے آنے میں بس گنتی کے چند ایام باقی رہ گئے ہیں؛اس لیے گذرتے دنوں کے ساتھ چناوی سرگرمیوں میں بھی کچھ زیادہ ہی تیزرفتاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Rizwan
چوں کہ نیپال میں یہ الیکشن زمام اقتدار کی بنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے؛اس لیے ووٹر اپنا ووٹ صرف اسی امید وار کے حق میں ڈالے جو ملک اور عوام کے لیے نافع ہو،قطع نظر اس سے کہ وہ مسلم ہے یا ہندو۔
بہت سے احباب یہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کون امیدوار ملک و عوام کا وفادار اور امانت دار ہے،ہمیں تو سب غیر وفاداری اور غیر امانت داری میں ایک ہی کٹہرے میں کھڑے نظر آتے ہیں،تو ایسے حالات میں ہم کس کو اپنا ووٹ دیں ؟تو دیکھیے چوں کہ سب ایک ہی کٹہرے اور ایک ہی صف میں شامل ہیں ؛اس لیے اب ہم ان سبھوں میں غور وفکر کریں گے کہ کون سا امیدوار سبھوں سے کم غیر وفادار اور غیر امانت دار ہے، اس کے حق میں ہم اپنا ووٹ ڈالیں۔
– الحمدللہ -اللہ نے ہم میں سے ہر ایک کو اتنی عقل تو دیاہی ہے کہ ہم اس کے ذریعہ امیدواروں کے مابین امتیاز اور فرق کرسکیں کہ کون ملک کے لیے نافع اور کون نقصان دہ ہے۔پس جس امید وار کے سلسلے میں عقل یہ فیصلہ کردے کہ یہ ملک و قوم کے لیے مفید ہے ،اسے ہم اپنا ووٹ دےکر کامیاب بنائیں،تاکہ ہمارے خوابوں کی تکمیل ہوسکے۔
رہا سمانو پاتک ووٹ کا معاملہ ،تو ہم میں سے اکثر کے یہاں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے؛اس لیے ہم بلا تدبر و تفکر سمانو پاتک ووٹ جسے چاہتے ہیں دےدیتے ہیں،جب کہ سمانو پاتک ووٹ کے ساتھ ہمارا یہ رویہ درست نہیں ہے،کیوں کہ سمانو پاتک ووٹ کی بھی ایک اہمیت ہے،کیوں کہ اس ووٹ سے بھی کامیاب اور بامراد ہونے والے افراد مانیے بنتے ہیں؛اس لیے یہ ووٹ بھی ہم غور وفکر کے بعد ہی ڈالیں۔ایسے میرے اور دیگر انصاف اور امن پسند لوگوں کے یہاں سمانو پاتک ووٹوں کا سبھوں سے زیادہ حق دار نیپال سنگھی سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق منتری جناب رضوان انصاری ہیں،جن کا چناؤ نشان بس چھاپ ہے،جس پر 4/گتے منسیر کو مہر لگانا آپ ہرگز نہ بھولیں!!
واضح رہے کہ سمانو پاتک ودھایک عہدوں کے امیدواروں میں مولانا محمد انیس الرحمٰن،مولانا محمد نصیر اور جناب امان اللہ انصاری کے اسماء خاص کر قابل ذکر ہیں۔

Related posts

مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر نارے گاوں میں 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح

Hamari Duniya

عتیق احمد کو ملی گناہوں کی سزا، بھائی اشرف سمیت 7 بری

Hamari Duniya

اپنے کے خلاف مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اترا ایران،حجاب کے خلاف جاری مظاہرے کی بتائی سچائی

Hamari Duniya