عقیل احمد خان
دھن گھٹا سنت کبیر نگر: تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مسلم اکثریتی موضع مدرسہ اسلامیہ منبع العلوم ناون خرد میں آئندہ 3 نومبر بروز اتوار بعد نماز عشاء یک روزہ عظیم الشان جلسہ عام مولانا عظیم اللہ قاسمی کی سرپرستی مفتی محمد یحییٰ قاسمی استاذ حدیث مدرسہ شاہی مرادآباد کی صدارت میں منعقد ہوگا مدرسہ اسلامیہ منبع العلوم ناون خرد اراکین اجلاس نے جاری ایک پریس ریلیز میں نمائندہ کو بتایا کہ ہونے والے مزکورہ اجلاس میں مفکر اسلام خطیب الہند مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمیعت العلماء مہاراشٹر مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وناظم تنظیم جمیعۃ علماء مہاراشٹر کے علاؤہ خطیب باکمال مولانا عبد اللہ سالم چترویدی ارریہ بہار کے علاؤہ قاری شبیر احمد قاسمی استاذ مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ ،ڈاکٹر سعید الرحمن پروفیسر اسٹنٹ ای یو ایم سی لکھنؤ کے علاؤہ شاعر اسلام قاری سہیل احمد کشی نگری ،مداح خیر الانام محمد طلحہ کبیر نگری کی۔
کی شرکت متوقع ہے اراکین جلسہ نے بتایا کہ باہر سے آنے والے مہمانان کرام کے کھانے کے انتظام کے ساتھ مستورات کے لئے پردے اور اسکرین کا بھی نظم رہے گا علاقائی عوام اور سرکردہ شخصیات سے ہونے والے اجلاس عام میں اراکین جلسہ نے شرکت کی اپیل کی ہے۔