17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

عاجزی، انکساری، اخوت، مساوات اور حقوق العباد کی ادائیگی ہی روزہ کا اصل مقصد: قمرالحسن

Human Welfare

قومی سماجی تنظیم نیشنل ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیوہ ضرورت مند خواتین کے مابین رمضان کٹ تقسیم

نئی دہلی/سیتامڑھی, 11مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
قومی سطح پر سماجی فلاح وبہبود بالخصوص یتیم بچوں کی تعلیم و بیوہ خواتین کی ہر ممکن مدد کرنے والی سماجی تنظیم نیشنل ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن (این ایچ ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام سیتامڑھی کے مہولیا گاؤں میں بیوہ غریب و پسماندہ مرد وخواتین کے مابین رمضان کٹ تقسیم کی گیئں ،این ایچ ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام تقسیم کی جانے والی اس رمضان کٹ میں غذائی اشیاء کے علاوہ ضرورت کا دیگر سامان بھی موجود ہے۔ تقریب کا آغاز انجینئر محمد مجاہد کے ذریعے پیش کی گئی تلاوت قران کریم سے ہوا۔

این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے تقسیم سامان سے قبل مرد وخواتین کو خطاب کرتے ہوے این ایچ ڈبلیو ایف کے سرپرست اعلی محمد قمرالحسن نے کہا کہ این ایچ ڈبلیو ایف بیوہ غریب و پسماندہ ضرورت مند مرد و خواتین کے علاوہ یتیم بچوں کی تعلیم و بہتر تربیت پر کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بانیان تنظیم کی سنجیدہ کوششوں و توجہ سے یہ سب ممکن ہو پاتا ہے، انہوں نے رمضان کٹ میں موجود غذائی اشیاء و سامان ضرورت کی تفصیل حاضرین کو عام کرتے ہوئے کہا کہ اللّه تبارک وتعالیٰ تنظیم کی کوششوں بانی اور مددگاروں کی مدد کرے اور اس کے لینے و دینے کو قبول فرمائے۔ قمرالحسن نے کہا کہ تنظیم این ایچ ڈبلیو ایف اور ذمہ داران تنظیم جو کام انجام دے رہے ہیں وہی رمضان کا اصل پیغام ہے روزہ کا اصل مقصد ہی عاجزی انکساری ، اخوت، مساوات، صبر اور حقوق العباد کی ادائےگی ہے ۔تنظیم انسانی حقوق کے دائرہ میں رہتے ہوے بلا تفریق مذہب و نظریات ، ضرورت مند لوگوں کے لئے کارفرما ہے، این ایچ ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام جاری تمام منصوبے اہل خیر حضرات کی مدد سے جاری ہیں۔

سیتامڑھی، مدھیسرا پنچایت کی سابق نائب مکھیا محترمہ ریحانہ خاتون نے خواتین کے مابین کٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اللّه ہر بہتر کام کی جزا دینے والا ہے رمضان المبارک میں اسلامی تعلیمات اور پیغام کو عام کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے جب انسان اپنے اعمال و کردار سے اللّه کے احکامات اور نبی کی سنتوں کی پیروی کرتے ہوے غریب نادار کمزوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھایے جیسا کہ این ایچ ڈبلیو ایف کر رہی ہے۔اس موقع پر احتشام الحسن، سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، حکومت ہند، انجینئر محمد عبداللہ، انجینئر محمد سراج الحسن، محمد فیض احمد، زید احمد و دیگر حضرات موجود رہے۔

Related posts

دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کیلئے اے آئی ایم آئی ایم نے کمر کس لی، ان وارڈوں پر ہوگی نظر

Hamari Duniya

صحت کے میدان میں بنائیں کیریئر، ویژن 2026 آپ کو فراہم کررہا ہے موقع

Hamari Duniya

سینئر حج رضاکار حاجی ریاض الدین کا گلوبل ٹینڈر کے ذریعہ حج کے عمل کو سستا بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya