26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

قومی کھیلوں میں سروسز کی ٹیم 128 تمغوں کے ساتھ سرفہرست

National Games 2022

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

حال ہی میں گجرات میں اختتام پذیر ہوئے 36 ویں نیشنل گیمز 2022 میں سروسز کی ٹیم 128 تمغوں (61 طلائی، 35 چاندی اور 32 کانسہ) کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہی۔

مسلح افواج کی بہترین روایات میں، سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) کے زیراہتمام سروسز کی ٹیم نے راجا بھالندر سنگھ ٹرافی کے قابل فخر فاتح بننے کے لئے کھیلوں کے دوران غیر معمولی استقامت، مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ راجہ بھالندرا سنگھ ٹرافی اوور آل چیمپئن کو دی جاتی ہے۔ یہ قومی کھیلوں میں سروسز کے لیے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے 12 اکتوبر 2022 کو سورت کے پنڈت دین دیال اپادھیائے انڈور اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب میں چیئرمین ایس ایس سی بی ایئر مارشل کے انتھرمن اور ایس ایس سی بی گروپ سکریٹری کیپٹن دنیش سوری کو ٹرافی پیش کی۔ ایئر مارشل نے ٹرافی ان تمام حاضر سروس اہلکاروں کو وقف کی جنہوں نے قوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ سکریٹری نے شاندار تمغے جیتنے کا سہرا تمام کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور لگن کو دیا۔

ایس ایس سی بی کا قیام 1919 میں ہوا تھا اور یہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے بانی ممبروں میں سے ایک ہے۔ اسی وراثت کی وجہ سے ایس ایس سی بی کو دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے ساتھ قومی کھیلوں میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ایس ایس سی بی انٹر سروس خیرسگالی اور اخلاقیات کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ ایس ایس سی بی کے بہت سے کھلاڑیوں نے اولمپکس اور ایشین گیم سمیت بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے کر تمغے اور اعزازات حاصل کیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایس ایس سی بی کی مسلسل کامیابی ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related posts

۔سوفیصد ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جیو ٹرو۔5 جی سروس والا پہلا  پردیش بنا  گجرات

Hamari Duniya

ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس میں اپنی نوعیت کی مرحلہ 3 کلینیکل آزمائش

ٹی-20 کرکٹ میںروہت شرما نے کیا کمال ، نکل گئے سب سے آگے

Hamari Duniya