16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ملک کا تابناک مستقبل اساتذہ پر منحصر: ڈی پی او اکھل ویبھو

Maulana Azad

آزاد ہندستان کے معمار تھے مولانا آزاد: ڈاکٹر منظر نسیم، قومی یوم تعلیم کے موقع پر تعلیمی کانفرنس و اساتذہ اعزاز تقریب کا انعقاد

موتیہاری، 12 نومبر: تعلیم انسان کی مجموعی ترقی کی کنجی ہے۔ ترقی یافتہ معاشرے کا تصور تعلیم کے بغیر ادھورا ہے۔ یہ باتیں ضلع مشرقی چمپارن کے ڈی پی او اکاونٹنگ پلان و بنجریا بی ای او اکھل ویبھو نے قومی یوم تعلیم کے موقع پر ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی سکول سسوانیا کے احاطے میں منعقدہ ایجوکیشن کانفرنس و ٹیچر اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔ ملک کا مستقبل اساتذہ پر منحصر ہے۔ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد خوش آئند قدم ہے۔ ضلع کے معروف سرجن ڈاکٹر منظر نسیم نے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد ،آزاد ہندستان کے معمار تھے۔ اُن کے ذریعہ پیش کی گئی تعلیمی پالیسی آج بھی ہندستانی تعلیمی نظام کی بنیاد ہے۔ ڈاکٹر نسیم نے مولانا کے کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آزاد کے افکار و نظریات کو عوام تک پہنچانا دانشور طبقہ کی ذمہ داری ہے۔ وہیں آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی کنوینر ڈاکٹر عقيل احمد نے مولانا آزاد کے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مولانا ٹو نیشن تھیوری کے سخت مخالف تھے وہ ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے۔

مولانا کے افکار و نظریات سے ملک کے جمہوری ڈھانچہ کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر عقیل نے مولانا آزاد کے نظریات کو عوام تک پہنچانے کے لئے اس طرح کے انعقاد پر زور دیا۔ جبکہ پروگرام کے آرگنائزر انجنیئر توصیف الرحمن نے تعلیم کے میدان میں مولانا آزاد کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی خدمت ہی دراصل انسانی خدمت ہے۔ تخلیقی اور مثبت کام کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ اس سے اساتذہ میں نئی ​​توانائی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال میں تعلیم کی صورتحال بدلی ہے۔ معاشرے میں تعلیم کے حوالے سے بیداری آئی ہے۔

عوامی نمائندوں کو بھی اس سمت میں مثبت اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر بلاک حلقہ کے 20 سے زائد اساتذہ کو مومنٹو اور شال پیش کر مولانا آزاد مثالی تعلیمی خدمات ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں ضلع اقلیتی بہبود افسر ششی بھوشن تیواری، اکھلیشور پرساد، ڈاکٹر منظر نسیم، ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر ایس ایم منت اللہ، ڈاکٹر طاہرہ تبسم، ڈاکٹر افسر جمیل، ڈاکٹر سمیر احمد، ڈاکٹر عبدالرشید ، مجتبیٰ نواز، محمد صلوۃ اللہ، فخر عالم چمپارنی، سابق رکن پنچایت سمیتی عزیز الرحمن وغیرہ موجود تھے ۔ مولانا آزاد مثالی تعلیمی خدمات ایوارڈ یافتگان اساتذہ میں پرکاش منی، نریندر شرما، سنجیت کمار، انیرودھ پرساد، اعجاز الحق، ابرارالحق، پرمود کمار، ہریندر کمار، ابوٹا کے سکریٹری محمد امان اللہ، سبودھ کمار، ساریکا تیواری، سپریا سنگھ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت سینئر شاعر ڈاکٹر صبا اختر شوخ نے کی اور ڈاکٹر عقیل احمد کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔

Related posts

انڈیا اتحاد کے کارکنان رائے شماری مانیٹرنگ کیمپ میں مسلسل نگرانی پر مامور : دیپک سینی

دیپک سینی نے منڈی میں ای وی ایم اسٹرانگ روم پہنچ کر جائزہ لیا:

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن کی لکشمینا خون عطیہ کر خواتین کیلئے بنیں مشعل راہ

Hamari Duniya

اوقاف کی مقبوضہ زمینوں کو وقف بورڈ میں کیا جائے گا شامل

Hamari Duniya