عبدالرحیم شیخ
اعظم گڑھ، 23 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔ آج نٹ مسلمانوں کی تعلیمی اور سماجی صورتحال پر سماجی اور ملی شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔ الفاروق پبلک اسکول مہذب پور کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان نٹ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نٹ مسلمان کی تعلیمی اور سماجی صورتحال تشویشناک ہے۔سرائے میر ویفلیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابو الکلام نے نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے سنجیدہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے تعلیم یافتہ اور خوشحال طبقہ کو نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے آگے آنا چاہیے۔
وہیں جماعت اسلامی سرائے میر یونٹ کے محمد عقیل نے کہا کہ نٹ مسلمانوں کی تعلیمی اور سماجی حیثیت بہتر بنانے کیلئے معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔اختری ہاسپٹل کے ڈاکٹر فہد آعظمی نے قوم کے لوگوں سے نٹ مسلمانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر لگاتار سرگرم ہے۔آعظم گڑھ کے گاؤں سیدھا سلطان پور، دولت پور، ڈوڈو پور، گندھوئ،کمراواں سمیت آ عظم گڑھ کے دیگر مقامات پرنٹ برادری رہائش پذیر ہےاور نہایت پسماندگی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔