31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

این ڈی کا خواب شرمندہ تعبیر:نریندر مودی نے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

مودی کابینہ میں شامل 71 اراکین پارلیمنٹ نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا:

راشٹرپتی بھون کی عظیم شان تقریب میں دیگر ممالک کے رہنماؤں اور آٹھ ہزار سے زائد معززین شامل ہوئ

نئی ہلی:9جون (ایجینسیاں /ایچ ڈی نیوز) آج نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر نریندر مودی کو مسلسل تیسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پرصدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے حلف دلایا، انہوں نے ہندی میں حلف لیا۔ان کے ساتھ ان کی کابینہ میں شامل 71 اراکین پارلیمنٹ نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ہے۔راشٹرپتی بھون کے کھچا کھچ بھرے صحن میں منعقد عظیم الشان تقریب میں پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور معززین سمیت آٹھ ہزار سے زیادہ شخصیات نے حصہ لیا، بتا دیں کہ اٹھارویں لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو صرف 240 سیٹیں ملی ہیں، حالانکہ این ڈی اے کو اکثریت ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار تقریب میں خصوصی مہمانوں کے سامنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ آج حلف اٹھا کر پی ایم مودی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برابری کر کے تاریخ رقم کی ہے، جو مسلسل تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ پی ایم مودی کے بعد دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔وزیر اعظم مودی کی نئی ٹیم میں 30 کابینی وزراء، 5 آزادانہ چارج رکھنے والے وزرائے مملکت اور 36 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ہندوستان کی 24 ریاستوں کے ساتھ ساتھ تمام خطوں کو کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔این ڈی اے میں ملک کی تمام سماجی گروہوں کی قیادت کی ہے 27 او بی سی، 10 ایس سی، 5 ایس ٹی، 5 اقلیتی، بشمول ریکارڈ 18 سینئر وزراء جو وزارتوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔مذکورہ حکومت این ڈی اے کے 11 اتحادیوں کے وزراء بھی شامل ہیں۔

43 وزراء نے 3 یا راس سے زیادہ مدت کے لیے پارلیمنٹ میں خدمات انجام دی ہیں، 39 اس سے قبل حکومت ہند میں وزیر رہ چکے ہیں۔کئی سابق وزرائے اعلیٰ 34 ریاستی اسمبلیوں میں رہ چکے ہیں اور 23 ریاستوں میں وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ حلف لینے والے کابینہ کے وزراء میں مسٹر راجناتھ سنگھ ، امت شاہ، نتن گڑ کری، جگت پر کاش نڈا، شیوراج سنگھ چوہان، نرملا سیتار من ، ڈاکٹر ایس جے شنکر ، منوہر لال، ایچ ڈی کمار سوامی، پیوش گوئل، دھر میندر پر دھان، جیتن رام ما مکھی، راجیور نجن سنگھ ، سر بانند سونو وال ، دور بیندر کمار ، رام موہن نائیڈو، پر ہلاد جوشی ، جوال اور اون ، گری راج سنگھ ، اشونی وشنو، جیو تیر ادتیہ سندھیا، بھوپیند را یا دو، کجیندر سنگھ شیخاوت، اناپورنا دیوی، کرن ر جیجو ، ہر دیپ سنگھ پوری ، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ، جی کشن ریڈی،چراغ پاسوان ، سی آر پاٹل شامل ہیں۔ آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت کے طور پر حلف لینے والوں میں راؤ اندرجیت سنگھ ، جتیندر سنگھ ، ارجن رام میگھوال، پر تاپ راؤ گنیت راؤجادھو اور جبینت چودھری شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر وزراء کو ممبران پارلیمنٹ نے مبارکباد پیش کی ۔

 

Related posts

۔35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کی دوسری جائزہ کمیٹی کا انعقاد، پورے ملک میں کافی جوش و خروش، میٹنگوں کا سلسلہ جاری

Hamari Duniya

اروناچل:ہندی اور چینی فوجیوں میں پھر جھڑپ، 30 سے زائد چینی فوجی زخمی 

Hamari Duniya

غالب دنیا کے سب سے ماڈرن شاعروں میں سے ایک: پروفیسر اروند

Hamari Duniya