39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مظفر نگرلوک سبھا امیدوار ہریندر ملک کے بیٹے ایس پی ایم ایل اے پنکج ملک کے خلاف مقدمہ درج

Harendra Malik

مظفر نگر۔29مارچ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)۔

پولیس انتظامیہ نے ضلع میں سماج وادی پارٹی کے قد آور لیڈر اور سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہریندر ملک کے بیٹے اورچرتھاول کے ایم ایل اے پنکج ملک کے خلاف امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری راکیش شرما کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں 11 روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر کی اطلاع ملتے ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق پولس نے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے پنکج ملک اور پارٹی کے قومی سکریٹری راکیش شرما کے خلاف سنگین الزامات کے تحت ضلع کے ایک تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ کسی کو اس کی خبر تک نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ تھانے کے ہی ایک سب انسپکٹر کی زبانی اطلاع پر ایس پی ایم ایل اے اور لیڈر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس خفیہ طور پر تفتیش اور کاغذی کارروائی میں مصروف ہے۔
سماج وادی پارٹی کے چارتھوال اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے پنکج ملک کے والد سابق ایم پی ہریندر ملک پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ وہ اس وقت مظفر نگر پارلیمانی سیٹ سے انڈیا اتحاد میں ایس پی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے ایم ایل اے بیٹے پنکج ملک بھی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس الیکشن میں ہریندر ملک کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیاں سے بتایا جا رہا ہے۔
ایسے میں دونوں حریفوں کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے، اب ایس پی امیدوار اور سابق ایم پی ہریندر ملک کے ایم ایل اے بیٹے پنکج ملک کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی خبر ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کو اس کی خبر نہیں ہوئی ہے اور پنکج ملک کے خلاف ضلع کے ایک تھانے میں ایف آئی آر درج ہونے کے ساتھ ہی جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایم ایل اے پنکج ملک کے ساتھ پارٹی کے قومی سکریٹری راکیش شرما کو بھی اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔ تھانے کے انسپکٹر نے زبانی شکایت کر کے یہ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس کے لیے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

حال ہی میں راکیش شرما کا ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ کے ساتھ سڑک حادثے میں نوجوان برہمن لیڈر بٹو شرما کی موت کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے پر جھگڑا ہوا تھا۔ حالانکہ ایس ایس پی نے مثبت انداز اپناتے ہوئے اس تنازع کو حل کیا تھا لیکن اب راکیش شرما کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے اس تنازعہ پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ راکیش شرما نے بی ایس پی کے ٹکٹ پر سٹی اسمبلی سے الیکشن لڑا ہے اور ان کی اہلیہ نے ایس پی کے ٹکٹ پر میونسپل چیئرمین کے عہدے پر الیکشن لڑا ہے۔ ایم ایل اے پنکج ملک کے خلاف درج ہونے والے کیس کے بارے میں جب ان کے والد سابق ایم پی ہریندر ملک نے کہا کہ وہ ایسے کسی معاملے سے واقف نہیں ہیں، اگر ایف آئی آر درج ہوئی ہے تو وہ اپنے وکیل کی مدد سے اس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کا کام کریں گے۔
18 مارچ کو انسپکٹر شیلیندر کمار گاڈ کی زبانی اطلاع پر ایم ایل اے پنکج ملک اور ایس پی لیڈر راکیش شرما کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں امتناعی حکم کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایس ایچ او اوم پرکاش شرما نے بھی کیس کی تفتیش تھانے کے ایس آئی ستیندر سنگھ ڈھلون کو سونپی، لیکن تھانے یا پولیس افسران نے کسی کو اس کی خبر نہیں ہونے دی۔

Related posts

طلباوطالبات کے مابین جامعہ فیض ناصر کے زیر اہتمام ال انڈیا نعتیہ مقابلہ 27 اکتوبر کو

Hamari Duniya

ڈاکٹر آصف اور الفلاح فاؤنڈیشن غریب بچی کی زندگی بچانے میں رہے کامیاب

Hamari Duniya

کھتولی: سابق میونسپل بورڈ چئیر مین پارس جین قتل کی مجرمانہ سازش میں جیل رسید

Hamari Duniya