23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

Muslims Issues: مسلمانوں کے مسائل اور حل پر غور و فکر کے لیے، ممبئی میں اجلاس کا انعقاد ، مفکرین، سیاسی قائدین ، صحافیوں اور دانشوروں کی شرکت

Muslims Issues:

Muslims Issues:

ممبئی ، 22 اگست۔ مسلمانوں کے مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے لائحہ عمل پر غور و فکر کرنے کے لیے مولانا آزاد ایکتا سنگھ کی جانب سے،اسلام جمخانہ ممبئی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی سطح کےاس اجلاس میں، ماہرین، مفکرین، سیاسی قائدین اور صحافی اور دانشوروں نے ،مسلمان سیاسی حاشیہ پر کیوں ؟ مسلمان اقتدار میں شریک کیوں نہیں ؟ سیاسی پارٹیوں کا مسلمانوں سے پرھیز کیوں ؟مسلمانوں کو تعلیم میں ریزوریشن کیوں نہیں۔؟ وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی کیسے بنائیں ؟ جیسے مختلف مسلم مسائل پر اظہار خیال کیا۔ مولانا آزاد ایکتا سنگھ کی جانب سے منعقدہ اس اجلاس میں مہاراشٹر سے مختلف اضلاع سے مولانا آزاد ایکتا سنگھ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر، حالیہ دنوں میں عورتوں پر ہوئے بے رحمانہ ظالمانہ ثشدد کی سخت لفظوں میں مذمّت کی گی اور خاطیوں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا حکومت سے مطالبا کیا گیا۔ اسطرح ایک پاکھنڈی بابا کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کے خلاف مسمانوں نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اتفاق آرائ سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی و مرکزی حکومت کسی بھی مذہبی پیشواوں کی گستاخی پر دہشت کردی کا قانون لگائے اور کم از پانچ سال اس کی ضمانت نہ ہو، تب اس طرح کے واقعات میں کمی آئیگی۔

Muslims Issues:

پروگرام کی نظامت کے فرائض نظام الدین راعین صدر مولانا آزاد ایکتا سنگھ نے انجام دیے جبکہ مہمانان خصوصی میں سابق وزیر عارف نسیم خان ، ابو عاصم اعظمی اکن اسمبلی سماج وادی پارٹی ،سرفراز آرزو ایڈیٹر روزنامہ ہندوستان ، مولانا حضرت محمود دریا بادی ، حاجی رائیس رسازگروپ، اقبال میمن افسر صدر آل انڈیا میمن جماعت شامل تھے۔ اس موقع پرحاجی رائیس نے مسلمانوں کی سیاسی سماجی معاشی تعلیمی پسماندگی پر تجویز پیش کی ہمیں اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے حل کرنے کی کوشش کر نا چاہیے۔ اور سرکاری مراعات کے بھروسہ پر نہ رہیں اور اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشاں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی نجات عصری تعلیم میں پوشیدہ ہے۔انھوں نے کہا کے مسلمانوں کو کسی بھی پارٹی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے نکالنا چاہیے۔ سرفراز آرزو نے مسلمانوں نے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمان سیاسی حاشیہ پر کیوں کے سوال پر کہا کہ یہ مسلمانوں میں سیاسی لیڈران کا فقدان شعور کی کمی کے سبب ہے۔ابو عاصم اعظمی صاحب نے مولانا آزاد ایکتا سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے مولانا آزاد ایکتا سنگھ کے اٹھائے گئے موضوعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اقتدار میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ پہلی بار کوئی مسلمان ایم ایل۔سی۔ نہیں ہے۔

Muslims Issues:

مسلمان اپنے ووٹوں کی قیمت کھو چکا ہے اس لیے مولانا آزاد ایکتا سنگھ کی ہر تجویز قابل قبول ہے اس پروگرام میں مہاراشٹر کے ہر ضلع سے لوگ شریک ہوئے، اور سیاسی سماجی معاشی تعلیمی اور وقف بورڈ کی جائیدادوں پر مافیاو¿ں اور خاص کر سرکاری دفاتر کے قبضے کی زمین کو آزاد کرانا جیسے موضوعات پر گفتگوکی اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی گئی۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کے لیے ،نظام الدین راعین ،یوسف انصاری ،صادق خان ، شولا پور سے شوکت پٹیل اور فردوش پٹیل ،لاتور سے این انعامدار ، مالیگاوں سے عبدالاحد ، اسطرح دھولیہ سے فخر الدین ، اکولا سے ساجد پٹھان ، جلگاوں سے نور دیشمکھ بیڑ سے زرینہ دیشمکھ، ممرا سے شبانہ شیخ کلیان سے رخسانہ انصاری، بھیونڈی سے انیس مومن نے ایم کردار ادا کیا۔

Related posts

راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد بھوپندر سنگھ ہڈا غلام نبی آزاد پہنچ گئے۔۔

Hamari Duniya News

باکس آفس پر رکشابندھن کا براحال،بجٹ نکالنا بھی ہوگیا مشکل

Hamari Duniya

‎حاجی سید سلمان چشتی نے اجمیر کے کے جی ایچ ہوائی اڈے سے ملٹی سٹی ایئر کنیکٹیویٹی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا روحانی تشکر کا اظہار کیا

Hamari Duniya