Muslim Reservation
ممبئی، 23 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔ مہاراشٹر میں آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کے لئے 15 فی صد نمائندگی دی جائے بصورت دیگر 30 اگست سےکولہا پور سے ایک ریاست گیر مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس طرح کا مطالبہ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایڈوکیٹ افروز ملا نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ،لوک سبھا الیکشن سے قبل جس طرز پر مسلمانوں میں سیاسی شعور کی بیداری اور سیاسی پارٹیوں میں امیدواری کے لئےمسلم نمائندگی کیجومہم چلائی گئی تھی اسی طر زپرریاستی اسمبلی الیکشن سے پہلے اس ”امر محال“ کا اعادہ کیا جارہا ہے! آج ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں سیکولر مسلم فرنٹ، مسلم ووٹر کونسل،مسلم انٹلکچول فورم،تحریک علمائے ہند و دیگر سیکولر جماعتوں کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریاست میں مسلمانوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے اسمبلی الیکشن میں نمائندگی فراہم کریں۔
Muslim Reservation
اس موقع پر ایڈوکیٹ افروز ملا نے کہا کہ آج ریاست ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چاہے وہ وشال گڑھ کا معاملہ ہو یا گستاخ رسول مہنت رام گیری کی شرپسندی، اس پر قدغن لگانے کے بجائے وزیر اعلیٰ خود رام گیری کے اسٹیج پر جاکر اس کے تحفظ کا اعلان کر رہے ہیں۔کیا وہ اس طرح اس ریاست کا نظام چلائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کے دوران جن پارٹیوں کے ٹکڑے ہوگئے تھے ،اور جن کا وجود ختم ہورہاتھا، مسلمانوں نےمہا وکاس اگھاڑی کی حمایت کرکے ان کے تن مردہ میں روح پھونکی مگر وہی پارٹیاں مسلم نمائندگی اور اور ان کے تحفط کے معاملہ میں ”چپ شاہ“ بنی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں 65 نشستین ایسی ہیں جہاں مسلمان آسانی سے جیت حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم صرف 15 نشستوں کا مطالبہ ہے۔
Muslim Reservation
مزید براں انھوں نے اس بات پر بھی سخت ناراضگی اور افسوس کا اظہار کیا کہ ادھو ٹھاکرے کو مسلمانوںکیبدولت 9 نشستوں پر کامیابی ملی، اور ان کے منتخب کردہ ارکان پارلیمنٹ وقف بل کے موقعہ پر ایوان سے غائب ہو گئے۔ہم نے ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور نانا پٹولے کو مکتوب روانہ کیا ہے اور مطالبہ بھی کیا ہے ہمیں اسمبلی الیکشن میں 15 فی صد نمائندگی دی جائے۔ مگر اس ضمن میں ہمیں ہنوز کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے اس ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمارا فرنٹ اور ہماری ہم نوا جماعتیں 30 اگست سے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے کولہا پور سے ریاست گیر مہم شروع کرے گی۔
