14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مسلم پرسنل لاءبورڈ اتراکھنڈ اسمبلی میں منظور شدہ یکساں سول کوڈ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گا

AIMPLB

آئی ٹی اوواقع مسجد جھیل پیاو میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو نائب صدر منتخب
نئی دہلی، 14 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ آئی ٹی او بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع مسجد جھیل پیاو¿ میں منعقد ہوئی۔ ایگزیکٹیو میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے تعلق سے  پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بورڈ کے چیئرمین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، بورڈ کے ترجمان سید قاسم رسول الیاس اوررکن کمال فاروقی موجود تھے۔قبل ازیں مسلم پرسنل لاءبورڈ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو نائب صدر منتخب کیا ہے۔مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی بورڈ کی مجلس عاملہ اور مجلس تاسیسی کے بھی رکن رہے ہیں۔

AIMPLB
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ مسلم پرسنل لاءبورڈ اتراکھنڈ اسمبلی میں منظور کئے گئے یکساں سول کوڈ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین یکساں سول کوڈ کی اجازت نہیں دیتا اور یہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ اسمبلی کی طرف سے منظور شدہ یو سی سی میں لیو ان ریلیشن شپ ( بغیر شادی کئے مرد اور وعرت کے ساتھ رہنے ) کو تسلیم کرنے کی بھی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے سماج میں غلط پیغام جائے گا اور کوئی مذہب اسے قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی قانونی ٹیم اس پر تیاری کر رہی ہے اور جلد ہی اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے سپریم کورٹ کے اس حالیہ فیصلے کو بھی ناپسند کیا ہے جس میں ایک مسلم خاتون کو طلاق کے بعد سابقہ شوہر پرکفالت الاونس دینے کی ذمہ داری عاید کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلامی شریعت میں مداخلت ہے، وہ عدالت کے اس فیصلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ایگزیکٹو اجلاس میں بورڈ چیئرمین کو عدالت کے اس فیصلے کو واپس لینے کے لئے ہر سطح پر مہم چلانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وقف املاک کی خستہ حالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وقف املاک کی مناسب دیکھ بھال اور ریاستی وقف بورڈ کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے کہا ہے کہ حکومتوں پر وقف املاک کے تحفظ کے لئے دباو ڈالنے کی ضرورت ہے اور جہاں ناجائز قبضے ہوئے ہیں ان کو خالی کرایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وقف ایکٹ پر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے۔ میٹنگ میں وارانسی کی گیانواپی مسجد اور متھرا کی عیدگاہ کی مقامی عدالتوں میں چل رہے مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ دنوں میں ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related posts

انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے بتائے کے ایل راہل کو فارم میں لوٹنے کے طریقے

Hamari Duniya

بی جے پی میں سوگ، مغربی بنگال کے سابق گورنر اب دنیا میں نہیں رہے

Hamari Duniya

۔’تیار ہیں ہم‘ کا نعرہ لگا کرکانگریس اقلیتی شعبے نے’ بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی کامیابی کیلئے خم ٹھونکا

Hamari Duniya