17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

 ممبئی میں طبّی کانگریس (مہاراشٹر) کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

AIUTC

ممبئی، 9 اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر اسٹیٹ) نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے ہر سال کی طرح ممبئی مائنورٹی کانگریس لیگل ٹیم اور اڈان فاونڈیشن کے اشتراک سے بڑے پیمانے پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کو انجمن اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابرہانی، قاسم امام، سعید خان، نظام الدین راعین، ڈاکٹر جعفری، ڈاکٹر عابدکی اپیل پر مذکورہ پروگرام کا عنوان ”محمد سب کے لیے“ رکھا گیا۔ اس پروگرام میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر اسٹیٹ) کے کنوینر ڈاکٹر ندیم عثمانی کے علاوہ ڈاکٹر عظیم بیگ، ڈاکٹر نثار، ڈاکٹر قادر قاضی وغیرہ مقامی ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دیں۔ نیز آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر اسٹیٹ) کی سفارش پر ہیرانندانی ہاسپٹل سے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عرفان، ماہر امراض اعصاب ڈاکٹر خورشید انصاری، سپریم ہاسپٹل سے ماہر امراض مفاصل ڈاکٹر کرن بھانوسالی، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر دیپک بھدرا، ماہر ادویات ڈاکٹر سندیپ سکپالے، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سنجیو پاریکھ، ماہر امراض دنداں و سرجری ڈاکٹر سمود بھٹ اور کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم وغیرہ نے اعزازی خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر ندیم عثمانی نے اعلان کیا کہ کیمپ میں آنے والے کینسر کے مریضوں کو ہر منگل کو ہیرانندانی ہاسپٹل میں ڈاکٹر وسیم مفت صلاح دیں گے۔ اس کیمپ میں مفت حجاما اور بلڈ ڈونیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ساتھ ہی آنکھوں اور دانتوں کی مفت جانچ اور دوا دی گئی۔ کیمپ سے تقریبا 500سے زیادہ مریضوں نے استفادہ کیا۔
پروگرام میں کانگریس، شیو سینا، راشٹروادی کے سبھی مقامی لیڈران بھی شامل ہوئے اورمہاراشٹر کی سابق منسٹر ورشا تائی گائیکواڑ نے آکر سبھی ڈاکٹروں کا خیر مقدم کیا اور طبّی کانگریس مہاراشٹر اسٹیٹ کے ساتھ اڈان فاو¿نڈیشن کے ایڈوکیٹ توصیف انصاری، امجد شیخ، ماجد شیخ اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آئندہ بھی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر اسٹیٹ) کی ٹیم ہمیشہ کی طرح سماجی اور ملی کام میں پیش پیش رہے گی۔
ڈاکٹر ندیم عثمانی نے جاری بیان میں یہ بھی بتایا کہ امسال اسلام جمخانہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے طبّی کانگریس مہاراشٹر اسٹیٹ نے ممبئی کے علاوہ اورنگ آباد، مالیگاوں، دھولیہ، ناگپور اور بھنڈارا میں بھی ”محمد ﷺ سب کے لیے“ کے عنوان کے تحت مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور اگلے سال مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں بھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

Related posts

مشکلات میں اچھے حالات پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھنا کامیابی کی ضمانت: پروفیسر وجے سنگھ

جانسٹھ کے خلیل سرور نے شعبہ کامرس میں لکھنؤکی یونیورسٹی میں اعلیٰ کارکردگی کاکیا مظاہرہ:

Hamari Duniya

مدرسہ اسلامیہ مخزن العلوم میں قرأتِ قرآن کریم کے مسابقہ کا انعقاد

Hamari Duniya

کھام گاؤں(مہاراشٹر): واثق نوید کو’ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین مثالی معلم ایوارڈ‘ دینے کا اعلان

Hamari Duniya