دھن گھٹا سنت کبیر نگر، 15 دسمبر(عقیل احمد خان)۔ کہا جاتا ہے کہ مضبوط ارادوں سے انسان دنیا کی کوئی بھی چوٹی سر کر سکتا ہے، لگن، یکسوئی، انہماک اور پیہم کوشش کے ساتھ نیک نیتی ہو تو ساری رکاوٹیں خود بخود دور ہو جاتی ہیں اور بلند وبالا پہاڑ اور گہرے سے گہرا سمندر بھی راستہ دینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے، یہ بات سنت کبیر نگر ضلع کے سمریاواں گاؤں کے رہنے والے صحافی ظفیر کرخی کے بیٹے محمد خالد ظفیر نے سچ ثابت کر دی ۔انھوں نے پیرس میں واقع دنیا کی مشہور یونیورسٹی پی ایس ایل یونیورسٹی سے ایک سالہ میٹریل انجینئرنگ ماسٹر کورس کے بعد چار سالہ پی ایچ ڈی کورس میں داخلہ لیا ہے۔ میری کیوری اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد اسے مکمل کرنے جا رہے ہیں، خالد کی اس تاریخی کامیابی سے پورے ضلع اور اجیار تپہ کا نام عالمی سطح پر روشن ہو گا۔ اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی، سماجی کارکن ماسٹر ظفیر علی کرخی کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ایک عام گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد خالد ظفیر نے اپنی لگن اور محنت سے پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سنت کبیر نگر کے ضلعی نائب صدر ظفیر علی کرخی کے خوابوں کو سچ کر دکھایا ہے، ماسٹر ظفیر علی کرخی جونیئر ہائی اسکول، سمریاواں کے استاذ ہیں اور پورے علاقے میں طلبہ کی درست رہنمائی، حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے سنوارنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔ محمد خالد ظفیر نے ابتدائی تعلیم مدرسہ الھدیٰ سمر یاوا ں سے حاصل کی۔ پراکسی ودیا پیٹھ بستی سے انٹر میڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے راستہ ہموار کیا ۔اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیمسٹری میں بی ایس سی، ایم ایس سی مکمل کیا ۔خالد نے حال ہی میں پی ایس ایل یونیورسٹی، پیرس سے میٹریل انجینئرنگ اینڈ سائنس میں ایک سال کی ماسٹر ریسرچ کورس 2024 میں مکمل کیا۔ اب کیمسٹری سے چار سالہ پی ایچ ڈی کورس یورپ کے تین ممالک فن لینڈ، سپین اور ایسٹونیا سے مکمل کیا جائے گا۔
اس کورس کو مکمل کرنے کے لیے خالد ظفیر کو انٹرنیشنل میری کیوری اسکالرشپ بھی مل گئی ہے، محمد خالد ظفیر کی اس بڑی کامیابی پر اساتذہ، اہل خیر اور اہل خانہ میں بے پناہ خوشی ہے۔ اس کامیابی پر مشہور عالم چودھری، محمد احمد، منیر چودھری، کے ڈی۔ صدیقی، پرشانت پانڈے، شعیب احمد، آشیش کمار سنگھ، پرنسپل مجیب اللہ، شمشیر احمد منیجر امبیکا دیوی یادو، سید فیروز اشرف، اعجاز احمد کرخی، محمد مکرم خان، فیضان احمد، بدر عالم، فیروز احمد ندوی، شعیب احمد ندوی، شہیب احمد۔ محمد سلمان ظہیر، فضیل احمد ندوی، محمد اعظم۔ عبد الرحیم، منور خان، مسرور خان، محمد عدنان، نور عالم صدیقی، مہندر سریواستو، محمد پرویز اختر، مقصود ندوی، اطہر کرخی، افضال احمد پردھان، ابرار احمد پردھان، محمد شفیق پردھان دانش رحمان، شعیب اختر، شیلندرا ورون، چندول کمار انیل، محمد رضوان ندوی، انظر حسین قاسمی، عثمان ظہیر، عاقب رحمان عبد العظیم،رضی احمد کرخی،جاوید احمد،مبارک حسین وغیرہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد خالد ظفیر کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔