Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مولانا مطلوب الرحمن مکیاوی بڑے عالم اور نامور خطیبِ تھے _مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی 

  پٹنہ،03 اگست: مولانا مطلوب الرحمن مکیاوی کا قریب 3بجے شام پٹنہ کے آیی جی ایم ایس میں انتقال ہو گیا ۔وہ کیی دنوں سے بسلسلہ علاج پٹنہ کے آی جی ایم ایس ہوسپٹل میں داخل تھے۔ان کے انتقال پر ملک کے معروف عالم دین وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نمایندہ سے ٹیلو فونک گفتگو میں فرمایا کہ مولانا مطلوب الرحمٰن مکیا وی بڑے عالم اور مشہور خطیب تھے ۔ایک زمانہ تک درس وتدریس سے وابستہ رہے۔

پھر اپنے ہی گاؤں مکیا میں مدرسہ مصباح العلوم قائم کیا اور مدرسہ کی باگ ڈور خود ہی سنبھالے ہوئےتھے۔

اور پورے ملک میں اپنی تقریروں کے ذریعہ اصلاح معاشرہ کا بڑا کام کیا لوگ ان کی تقریروں کے گرویدہ تھے چار چار گھنٹے مسلسل اور بے تکان بولتے تھے۔اپنی طاقت لسانی سے مجمع کو اس قدر مسحور کر دیتے تھے کہ کوئی اپنی جگہ سے ہلتا نہیں تھا اللّٰہ تعالیٰ نے مولانا مرحوم کو خطابت کا عظیم ملکہ عطا فرمایا تھا مولانا سے آخری ملاقات شعبان میں سیتامرھی کے جلسے میں ہویی تھی۔مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کے ساتھ تعزیت مسنونہ پیش کی ہے۔

Related posts

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تعلیم بھی ضروری:علماء

بڈولی سادات کے مدرسہ عظمت العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر پانچ طلباء کی دستار پابندی۔:

Hamari Duniya

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

Hamari Duniya

نئی نسل کو ملک و ملت کے لئے نفع بخش بنانے کے لئے کام کریں، جمعیة علماءہند کے تحت شیخ الہند ہال میں منعقد ورکشاپ میں مولانا مدنی کا خطاب

Hamari Duniya