9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

 مفتی الٰہی بخش کاندھلوی کی کرامات و قلمی تصانیف، علمی و ، فارسی ، عربی و تراجم کو ادبی نشست میں یاد کیا گیا

نئی دہلی،25 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

آج حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری میں ایک ادبی محفل نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایک دو سو سال سے پہلے کی تاریخی و علمی و طبی کراماتی و ادبی بزرگان دین جناب محترم خاتم مثنوی حضرت “مولانا مفتی الٰہی بخش کاندھلوی رحمت اللہ علیہ اور انکے دہلی سے مراسم اور روابط “پر مولانا معشوق احمد المظاہری بستوی کا ایک بہت تفصیلی خطاب ہوا جسمیں مفتی صاحب کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیامولانا محمد مدرس کے بعد سب سے وسیع حلقہ درس خاتم مثنوی مولانا روم حضرت مولانا مفتی الٰہی بخش کا ندھلوی رح خلیفہ اجل حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رح تھا مفتی الٰہی بخش نے تقریباٍ 60 برس تدریس وتعلیم میں بسر فرمائے فی الحال جس شخصیت کا تذکرہ مقصود ہے ہے وہ حضرت مفتی صاحب کی ذاتی گرامی ہے ۔آپ کی پیدائش 1162 ہجری میں ہوئی اور اپنے والد ماجد مولانا محمد مدرس کاندھلوی رح کی آغوش شفقت میں نازو نعم کے ساتھ پرورش پائی بہت کم عمر میں قرآن شریف شروع کیا اور بہت جلد ختم کر لیا پھر ان بزرگوراوں سے فارسی اور عربی کی تعلیم شروع کی اور 14 سال کی عمر میں تمام ضروری متداول علوم کے حصول سے فراغت پائی ۔ لیکن آپ نے اس پر قناعت نہ فرمائی اور والد ماجد کے ہمراہ دہلی پہنچے اور حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رح جو اس وقت علوم منقول و معقول کے واحد مرکز سمجھے جاتے تھے اور علم طریقت و معرفت کا آخری ماواو ملجا تھا ۔حلقہ درس میں شامل ہوگئے ۔ آج کی نظامت ۔ ڈائیوا کے نائب صدر محمد تقی نے اپنے مہمان کا تعارف پیش کیا اور مفتی الٰہی بخش صاحب اور انکے قلمی تصانیف جو عربی فارسی اور اردو میں تھا ذکر کیا اور انکے نام سے ایک اکیڈمی کاندھلہ میں ہے انکی اہمیت پر روشنی ڈالی ، محمد نعیم صدر ڈائیوا اور نائب صدر انور عبداللہ نے مہمان مضمون نگار کو تحفہ پیش کرکے استقبال کیا ۔ صدارت ڈاکٹر پروفیسر ریاض عمر صاحب نے فرمائی اپنے تاثرات کے ساتھ مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔محترم خلیل صاحب نے ، مضمون نگار سے مثنوی شریف کے بارے میں وضاحتی سوال پوچھا جس کا بہت بہتر طریقے سے مولانا معشوق احمد صاحب نے جواب دیا۔ آج کے شرکاء میں ۔ اخلاق الدین ، محمد عارف ، امین الرحمن ، وقار صاحب ، غیور صاحب ، شارب ، ثاقب مرزا ، محمد شاہد ، قاسم ، اشوک ماتھر ، اور دیگر معزز مہمان موجود تھے ۔

Related posts

Dr. Idris Qureshi: ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنا ضروری

Hamari Duniya

کانگریس کنونش میں بڑا فیصلہ، قومی صدر کھڑگے کو بڑے اختیارات حاصل

Hamari Duniya

اس مسلم ملک میں ہوگادنیا کا سب سے مہنگا ٹی-20لیگ،بی سی سی آئی بھی اپنے قوانین میں کرے گا تبدیلی

Hamari Duniya