27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانگریس صدر کھڑگے کی جانب سے عمران پرتاپ گڑھی نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر پیش کی چادر 

Imran Pratapgarhi
اجمیر، 28 جنوری(ہ س)۔
خواجہ غریب نواز کے 811 ویں عرس کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی جانب سے سلطان الہند غریب نواز کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی۔ بتاتے چلیں کہ در الحکومت دہلی سے کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر اور راج سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادر کے ساتھ راجستھان پہنچے۔ کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے چادر پیش کر ملک کی خوشحالی، امن وامان، بھائی چارے کی دعا کی اور زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کو پڑھا۔ اپنے پیغام میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ میں خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 811 ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی جانب سے خواجہ کی بارگاہ میں چادر روانہ کرتے ہوئے خود کو بے حد خوش قسمت تصور کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ پرخلوص جذبات اور عقیدت کے ساتھ سلطان الہند کے آستانہ مبارک پر ادر چڑھائی جاتی ہے۔ چادر پوشی کا یہ حسین موقع ہمارے وطن کی گنگا – جمنی تہذیب، قومی ایکتا، آپسی بھائی چارے، پیار اور محبت، ادب ورواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اور بھائی چارے کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔ اجمیر میں اس عالمی شہرت یافتہ درگاہ پر عرس مبارک کے موقع پر ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ چارد پوشی کرتے وقت راجستھان کانگریس انچارج سکھوندر سنگھ رندھاوا، پردیش کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، اقلیتی معاملے کے وزیر صالح محمد، وقف بورڈ صدر ڈاکٹر خانو خان، بدھوالی، کانگریس اقلیتی محکمہ کے ریاستی صدر عابد کاغذی، فرحان اعظمی، احمد خان، فہیم احمد، انصاف آزاد خصوصی طور سے موجود تھے۔

Related posts

اسقاط حمل اخلاقی جرم ہے: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا  مرکزی جمعیت اہل حدیث پر اجارہ داری قائم، پھر بلا مقابلہ امیر منتخب

Hamari Duniya

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کا آج باضابطہ افتتاح

Hamari Duniya