April 22, 2025
Hamari Duniya
دہلی

Monthly Meeting بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے 15 بلاکوں میں ماہانہ میٹنگ کاانعقاد

Monthly Meeting

Monthly Meeting

ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور بابر پور ضلع نے جو پہچان پوری دہلی میں بنائی ہے اسکی دوسری مثال ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی: چودھری زبیر احمد

نئی دہلی :3ستمبر: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو کی ایما پر دہلی کے سبھی 250 وارڈوں میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوطی دینے کیلئے سبھی بلاک صدر اپنے اپنے وارڈ میں مہینہ کی دو تاریخ کو الگ الگ جگہوں پر میٹنگ منعقد کر رہے ہیں ۔ میٹنگ میں ضلع کے تینوں انچارج ، سابق رکن اسمبلی ، سابق کونسلر ، اور ضلع صدر سمیت عام لوگوں کو کانگریس کی اہمیت کے بارے میں بتانا ہے ۔ اسی کڑی میں گذشتہ شب بابر پور ضلع کے 19 بلاکوں میںسے 15 بلاکوں میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ کی صدارت ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے کی اورمہمان خصوصی کے طور پر انچارج جتیندر بھگیل ، اشوک جین ، سابق ایم ایل اے ویر سنگھ ڈھنگان ، بھشم شرما ، ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے شرکت کی اور میٹنگ میں آئے لوگوں سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے کانگریس کارکنان و لیڈران سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور بابر پور ضلع نے جو پہچان پوری دہلی میں بنائی ہے اسکی دوسری مثال ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم سی ڈی کا الیکشن 2022 ہویا پھر لوک سبھا الیکشن 2024 بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے ایک ایک کارکن نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جس کے مثبت نتائج ہم سب دیکھ چکے ہیں ۔

Monthly Meeting

زبیر احمد نے کہاکہ اسمبلی الیکشن نزدیک ہے اور ہمیں دوگنی رفتار سے محنت کر نی ہے ۔ اسی لئے ہر مہینہ دہلی کانگریس صدر کی ایما پر جگہ جگہ میٹنگ منعقد کی جارہی ہیں جس میں نہ صرف کانگریس کے لوگ شامل ہو رہے ہیں بلکہ عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہو رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسمبلی الیکشن میں تبدیلی یقینی ہے ۔ ویر سنگھ ڈھنگان اور ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے مشترکہ طور پر کہاکہ کانگریس پارٹی نے اب تک جتنے بھی ابھیان یا تحریک چلائی ہیں ان میں عام لوگوں کے مسائل کو شامل کیا ہے اور ان کے حقوق کی بات کی ہے ۔ ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی نے بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ ملک میں نفرت کے سودا گروں کو بتا دیا کہ یہ ملک سبھی کے تعاون سے چلے گا ایک وچار دھارا کو کبھی بھی اس ملک میں جگہ نہیں مل سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں آئی لوگوں کی تعداد اس بات کی شاہد ہے کہ کانگریس کا دور ایک بار پھر آنے والا ہے ۔ میٹنگ میں کانگریس کارکنان و لیڈران نے تنظیم کی مضبوطی کیلئے اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ۔ اہم شرکا میں ریاض الدین راجو ، ریاست ساحل ، سرتاج احمد ، راجکمار شرما ، شہزاد خان ، حاجی طریف ، سنجے گوڑ ، دیو آنند ،ڈاکٹر جہانگیر ، کلدیپ بھاٹی ، مکیش پانچال ، بھارت کوشک ، ہریندر سنگھ لکی ، محمد عاقل ، نوین شرما ، ستیش بیدی ، سنجے گپتا ، محمد ندیم ، چودھری اجیت سنگھ ، جمشید خان ، فیضان قریشی ، محمد عامر ، دانش سیفی ، سنجیو شرما ، مینک چتر ویدی ، ضرار صدیقی ، راجیندر پردھان ، نسیم اختر ، کے ایس کمال ، ہارون ادریسی ، بابر خان ، وسیم صدیقی ، کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجوتھے ۔

Related posts

96th Free Medical Camp: پریس کلب آف انڈیا میں 96ویں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Hamari Duniya

دہلی میں مہیلا سمردھی یوجنا نافذ، غریب خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے ملیں گے

Hamari Duniya

ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی شکیل سیفی کو مسلم طبقہ کے لوگوں نے اعزاز سے نوازا

Hamari Duniya