16.1 C
Delhi
January 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

وقت افطار غریبوں کا بھی خیال رکھیں: محمد اشرف

Ashraf

ریاض( سعودی عرب)، 17 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ جل شانہ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ اللہ کے با توفیق بندے ہی اس کی قدر جانتے ہیں اور اس کے انوار و برکات سے پورے طور پر مستفید ہوتے ہیں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم جب رجب کے مہینہ کا چاند دیکھتے تو یہ دعا فرمایا کرتے تھے کہ اے اللہ ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا۔

رمضان سے دو مہینہ پہلے ہی اس کا انتظار اور اشتیاق وہی کر سکتا ہے جسے رمضان المبارک کی صحیح قدر و قیمت معلوم ہو اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ رمضان کی برکتوں سے محظوظ ہوں ، تو ہمارے اوپر لازم ہے کہ اس مبارک مہینہ کی قدر کریں، اس مہینہ کے اعمال اور عبادات کو پورے اہتمام کے ساتھ ادا کریں، ادنی کو تاہی سے بھی مکمل احتیاط کی کوشش کریں، اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق یہ مقدس مہینہ گزاریں۔
مذکورہ خیالات کا اظہار حافظ محمد اشرف صاحب مقیم حال ریاض سعودی عرب ڈائریکٹر اسٹار پریس اینڈ کمیونیکیشنز نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمارے روزوں کی حفاظت کے لیے، سرکش شیاطین کو قید کر دیتے ہیں، جہنم کے تمام دروازے بند کر دیتے، یعنی شر کے تمام راستے بند کر دیتے ہیں، جب اللہ کی طرف سے ہمارے روزوں کی حفاظت کا اتنا اہتمام ہے تو اگر ہم خود اپنے روزوں کو غلط چیزوں سے محفوظ نہ رکھ سکیں تو یہ کتنی بے غیرتی کی بات ہوگی رمضان کے مبارک مہینہ میں جہاں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے افطار کا انتظام کرنا باعث ثواب ہے، وہیں مسافروں، غریبوں اور راہگیروں کا بھی ہمیں خیال رکھنا چاہیے، یہ ایک بڑی فضیلت اور فائدے کی چیز ہے۔

Related posts

اردو اکیڈمی جدّہ کی جانب سے بین الاقوامی یادگار مشاعرہ

Hamari Duniya

یرغمالیوں کی رہائی کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے والی اسرائیل فوج نے اپنے ہی تین یرغمالیوں کو مدد مانگنے کے باوجود ہلاک کردیا

Hamari Duniya

حج 2024 کے ایم او یو پر دستخط کیلئے پہلی مرتبہ غیر مسلم خاتون نے سعودی عرب میں رکھا قدم

Hamari Duniya