9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مودی حکومت کو عوام کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں :کھڑگے

Khadge

نئی دہلی ، 29 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس نے اسے مرکزی حکومت کے گھریلو سلنڈر پر 200 روپے کی سبسڈی دینے کو انتخابی مہم قرار دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ سلنڈر 200 روپے کم کرنا انتخابی فیصلہ ہے۔ مودی حکومت کو عوام کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ مودی حکومت اب ماوں اور بہنوں کے تئیں نیک نیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ ساڑھے 9 سال تک 400 روپے کے ایل پی جی سلنڈر 1100 روپے میں فروخت ہوتے تھے اور اب سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ ساڑھے 9 سال تک 140 کروڑ ہندوستانیوں کو اذیت دینے کے بعد ’انتخابی لالی پاپ‘ دینے سے کام نہیں چلے گا۔ کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے لاگو کی گئی کمر توڑ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس پارٹی پہلی بار کئی ریاستوں میں غریبوں کے لیے صرف 500 روپے کا سلنڈر تقسیم کرنے جا رہی ہے۔ راجستھان حکومت نے بھی اسے نافذ کر دیا ہے۔

Related posts

چین میں میڈیکل تعلیم کی معیار انتہائی خراب!۔

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کا بڑا اعلان، فروری میں رام لیلا میں جمع ہوں گے لاکھوں فرزندان توحید

Hamari Duniya

وہ خوش نصیب حجاج کرام جن کی موت مقدس فرائض کو انجام دینے کے وقت ہوگئی؟

Hamari Duniya