22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر فورم اگینسٹ ماب لنچنگ اینڈ ان جسٹس کا تشویش کا اظہار

Press Conference

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز) ۔
فورم اگینسٹ ماب لنچنگ اینڈ ان جسٹس کے زiر اہتمام احمد آباد کے ہوٹل راجونش میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امبیڈکر سماج پارٹی کے قومی صدر بھائی تیج سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اکثر و بیشتر ماب لنچنگ کے ہونے والے واقعات پر تشویش ناک ہیں ۔ گجرات سمیت ملک کے کئی حصوں میں ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات تشویشنا ک ہے۔ اس سے بڑھ کر تشویشناک بات یہ ہے کہ حکومت، عدالتیں، انسانی حقوق کمیشن بشمول عوامی نمائندے ایسے واقعات پر پردہ ڈالنے میں لگی ہوئی ہے۔ اور مقتول کے لواحقین کو نہ انصاف ملتا ہے اور نہ ہی معاوضہ اور جس طرح مجرم کو بچایا جا رہا ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔
تیج سنگھ نے مذہب اور ذات پات کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی تشویشناک ہے اور انسانی حقوق کی حفاظت میں بین الاقوامی ادارے بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں اور آج بھی تحفظ حقوق انسانیت ایک بڑا مدعا ہے۔
قومی ترجمان حافظ غلام سرور نے بھی حکومت اور عدالت کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں پر نرمی رویہ اختیار کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اورکہا کہ ملک میں قانون ہے، کوئی جرم کرے تو اس کی سزا مقرر ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھائی تیج سنگھ نے کہا کہ بلقیس بانو کا معاملہ اکیلا نہیں ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے کئی بار قانون کا مذاق اڑایا ہے، امبیڈکر سماج پارٹی قانون کی بالادستی چاہتی ہے اور اسی کی لڑائی لڑتی ہے، اس موقع پر رام پرمار، رفیق بھائی سانچا، عبدل بھائی سانگی، سسٹر حنا، سروجا بین، بملا بین بگھیلا وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے فیضان خان نے پیش کی انسانیت کی مثال

Hamari Duniya

سیداکرم حسین دہلی یونیورسٹی کے صدسالہ کنوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز

Hamari Duniya

Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد میں غیر تدریسی عملہ کیلئے ای ڈی پی پروگرام اختتام پذیر

Hamari Duniya