22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مشن 2024کیلئے جے پی نڈا کی نئی ٹیم میں مسلم چہروں کو ملی جگہ، جانئے کس کس کو ملی نئی ذمہ داری

JP Nadda

نئی دہلی،29جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
مشن 2024کیلئے تمام پارٹیاں اپنی اپنی تیاریوں میں بھی مصروف ہوگئی ہیں۔ اوربھارتیہ جنتا پارٹیتمام پارٹیوں سے ہمیشہ ایک قدم آگے ہی رہتی ہے۔ اب پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی اپنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔لیکن خاص بات یہ ہے کہ نڈا کی ٹیم میں نئے مسلم چہروں کو جگہ دی گئی ہے۔ابھی حال میں اے ایم یو کے وائس چانسلر کے عہدے ریٹائر ہوئے پروفیسرطارق منصور پر بی جے پی کچھ زیادہ ہی مہربان نظر آرہی ہے۔ پہلے تو انہیں اترپردیش سے ایم ایل سی بنایا گیا اور اب ایک اور بڑی ذمہ داری دی گئی ہے اور انہیں جے پی نڈا کی ٹیم میں نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرلا سے عبداللہ کٹی مسلم چہرے کو بھی نائب صدر بنایا گیا ہے۔ حال ہی میں کانگریس سے بی جے پی میں آنے والے انل انٹونی کو بھی ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کے بیٹے ہیں۔
انہیں قومی نائب صدر بنایا گیا۔
چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور موجودہ ایم ایل اے رمن سنگھ ، ایم پی سروج پانڈے اور لتا اسندی ، راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ ایم ایل اے وسندھرا راجے ، جھارکھنڈ سے رگھوور داس ، مدھیہ پردیش سے سودان سنگھ ، اتر پردیش سے ایم پی لکشمی کانت باجپائی ، ایم پی ریکھا ورمااور ایم ایل سی طارق منصور ، اڈیشہ سے بائی جینت پانڈا ، تلنگانہ سے ڈی کے ارونا ، ناگالینڈ سے ایم چوبا اے او اور کیرالہ سے عبداللہ کٹی شامل ہیں۔
انہیں قومی جنرل سیکرٹری بنایا
اتر پردیش سے ایم پی ارون سنگھ ، ایم پی رادھاموہن اگروال ، مدھیہ پردیش سے ایم پی کیلاش وجے ورگیہ ، دہلی سے دشینت کمار گوتم ، راجستھان سے سنیل بنسل ، مہاراشٹر سے ونود تاوڑے ، پنجاب سے ترون چ±گ ، تلنگانہ سے ایم پی سنجے بندی شامل ہیں۔ ساتھ ہی ، بی ایل سنتوش کو تنظیم کا قومی جنرل سکریٹری اور شیو پرکاش کو نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔
انہیں نیشنل سیکرٹری بنایا گیا۔
مہاراشٹر سے وجے رہاٹکر ، آندھرا پردیش سے ستیہ کمار ، دہلی سے اروند مینن ، مہاراشٹر سے پنکجا منڈے ، پنجاب سے نریندر سنگھ رینا ، راجستھان سے ڈاکٹر الکا گرجر ، مغربی بنگال سے انوپم ہزارا ، مدھیہ پردیش سے اوم پرکاش دھووے ، بہار سے رتوراج سنہا ، جھارکھنڈ سے آشا لاکڑا ، آسام سے ایم پی کامکھیا پرساد تاسا ، کیرالہ سے انیل انٹونی کو قومی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ اتر پردیش سے رکن پارلیمنٹ سریندر سنگھ ناگر، راجیش اگروال کو خزانچی اور اتراکھنڈ سے نریش بنسل کومعاون خزانچی بنایا گیا ہے۔
نڈا نے اپنی ٹیم سے ان چہروں کو ہٹایا
دو لیڈروں کو قومی جنرل سکریٹری اور قومی نائب صدر کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کرناٹک میں اپنا ہی الیکشن ہارنے والے سی ٹی روی کو جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسام سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دلیپ سائکیا کو بھی جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہریش دویدی کو قومی سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نائب صدر دلیپ گھوش اور بھارتی بین شیال کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Related posts

روی شاستری نے ٹی 20 عالمی کپ کھیلنے والی ٹیم کو سپر ٹیم بتایا

Hamari Duniya

نیتامکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) دنیا کے بڑے ثقافتی مراکز میں شامل 

Hamari Duniya

نیپال میں سرجوڑ کر بیٹھے کمیونسٹ ممالک کے نمائندے، پرچنڈا نے نیپال کوکمیونسٹ ممالک کیلئے مثال قرار دیا

Hamari Duniya