آیوش کی وزارت نے ’مائی گوڈاٹ ان‘کے ساتھ مل کر آیور وید ڈے 2022کے لیے عوامی شرکت مہم کے حصے کے طور پر ویڈیو مقابلے کا اعلان کیا۔پانچ تھیمز پر مبنی ہوگا ویڈیو بنانے کا مقابلہ،شرکت کی آخری تاریخ 10 اکتوبر
نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
آیوش کی وزارت نے ملک کے ہر شہری کو آیوروید سے جوڑنے کی مہم شروع کی ہے۔ آیوروید ڈے 2022 کی مناسبت سے ’ہر دن، ہر گھر آیوروید‘ تھیم سے لوگوں کو جوڑنے کیلئے ویڈیو مقابلہ شروع کیا گیا ہے۔ آیوروید سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی یہ مقابلہ 10 اکتوبر تک جاری ہے، جس میں جیتنے والوں کے لیے انعامات بھی مقرر کیے گئے ہیں۔اس مقابلے میں حصہ لینے کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ تین منٹ کی ویڈیو ہندی یا انگریزی زبان میں بنا کرمائی گو کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔ مقابلے میں حصہ لینے کے طریقے کے بارے میں مکمل معلومات اس لنک پر ملیں گی
https://innovateindia.mygov.in/ayurveda-video-contest/
مقابلہ کا تھیم
1۔ آیوروید اور میرا دن
2۔ میرے باورچی خانے میں آیوروید
3۔ میرے گارڈن (باغ)میں آیوروید
4۔ میرے کھیت میں آیوروید
5۔ میرے کھانے میں آیوروید
قابل ذکر ہے کہ 2016 سے ہر سال دھنتیرس کے موقع پر آیوش کی وزارت کی طرف سے ’یوم آیوروید‘ (آیوروید دیوس) بڑے پیمانے پر منایا جاتا رہا ہے۔ اس بار اسے ملک اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر منانے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، نئی دہلی میں 12 ستمبرکو ’ہردن ہر گھر آیوروید‘ تھیم کے تحت پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، آیوروید ڈے دھنونتری جینتی پرآئندہ 23 اکتوبر تک کیلئے ملک بھر میں پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جس میں ہر ہفتے کے الگ الگ تھیم شامل ہیں۔ آیوش کی وزارت کے ساتھ مرکزی حکومت کی دیگر وزارتیں بھی اس مہم کو رفتار دینے میں کوشاں ہیں۔