11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

روایتی طبی سائنس کو آگے بڑھانے کیلئے کوشش جاری : ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

Ayush Ministry
نئی دہلی، 11 مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
انٹیگریٹڈ میڈیسن میں تحقیق کو فروغ دینے اور اس میں تعاون کرنے کے لیے آیوش کی وزارت اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے درمیان جمعرات کو نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔ یہ تعاون صحت کی دیکھ بھال میں قومی اہمیت کے شناخت شدہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور جدید سائنسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ثبوت پیدا کرنے کے لیے معیاری تحقیق کو فروغ دے گا۔ مفاہمت نامہ سے آیوش محققین کی تربیت کے ذریعہ تحقیقی صلاحیت کو بھی تقویت ملے گی۔ایم او یو پر ودیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش اور ڈاکٹر راجیو بہل، ڈائرکٹر جنرل،  آئی سی ایم آر  اور سکریٹری، محکمہ صحت تحقیق، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند نے دستخط کئے۔
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، ڈاکٹر وی کے پال، رکن، نیتی آیوگ، صحت اور راجیش بھوشن، سکریٹری، خاندانی بہبود کی وزارت، پی کے پاٹھک، خصوصی سکریٹری، آیوش کی وزارت اور دونوں وزارتوں کے دیگر سینئر افسران دستخط کی تقریب کے دوران موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیں بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے روایتی اور جدید ادویات دونوں کے فوائد کو مربوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آج، آیوش اور صحت کی وزارت دونوں نے، آئی سی ایم آر کے ساتھ مل کر، اس سمت میں بہت دور رس قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے روایتی طبی نظام کے سامنے سائنسی شواہد کو سامنے لانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انٹیگریٹڈ میڈیسن میں تحقیقی تعاون اس چیلنج کا حل فراہم کرنے اور لوگوں کا اعتماد جیتنے کی طرف ایک اور قدم ہے۔ عوام الناس باہمی تعاون سے مستفید ہوں گے۔
پروگرام میں موجود مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ آیوروید ہماری صدیوں پرانی سائنسی دوا ہے، ہماری میراث ہے۔ جدید طب نے آج اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ دونوں نظاموں کے درمیان یہ مفاہمت نامہ روایتی طبی سائنس کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے میں معاون ہوگا ۔ اس مفاہمت نامہ کے ذریعہ، ہم آیوروید کو ایک ثبوت پر مبنی سائنس کے طور پر مزید ترقی دینے کے قابل ہو جائیں گے۔ یہ ایم او یو ادویات کے آیوش نظام کو افزودہ کرنے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔

Related posts

وقف کی حفاظت پوری امت کی ذمہ داری،وقف امور سے متعلق جماعت اسلامی ہند کا دو روزہ اجلاس

Hamari Duniya

ضمنی الیکشن: انڈیا نے 4-3 سے این ڈی اے کو روند ڈالا

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نفاذ کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کو ہری جھنڈی

Hamari Duniya