نئی دہلی، 20 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملی ماڈل اسکول، ابوالفضل انکلیو میں 10 ویں اور 12 ویں کے طلباء کے لیے فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ٹرینر شہزاد نے تین گھنٹے تک چلے اس پروگرام میں ورکشاپ میں طلباء کو سی پی اآر، دم گھٹنے، فریکچر جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ٹریننگ دی گئی ۔ ٹریننگ کو آرڈینیٹر محمد عاطف نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کا ہیلتھ کا شعبہ صحت عامہ کے تئیں بیداری کے لیے ٹریننگ کا انعقاد کرتا ہے ، اسکولی بچوں میں صحت بیداری کے پروگرام چلائے جاتے ہیں ۔
میڈیکل سروس سوسائٹی کے ساتھ اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ ، ہیلتھ سروے اور میڈیکل کیمپ کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔