31.4 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

الیکشن جیتنے کے بعد سر گرم نظر آئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد

Zubair Chaudhary

گلی گلی گھوم کر لوگوں سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ بہت جلد سیور کی پریشانیوں سے نجات ملے گی
نئی دہلی، 15 فروری : سیلم پور اسمبلی حلقہ سے نومنتخب رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد الیکشن جیتنے کے بعد سے ہی حلقہ میں مسلسل سرگرم نظر آرہے ہیں ۔ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چاروں وارڈ سیور کی پریشانی سے دوچار ہیں اور جگہ جگہ پانی کی شکایت سے لوگوں کو گندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔اسی پریشانی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے جمعرات کے روز سعدیہ مسجد اور آس پاس کی گلیوں کا دورہ جل بورڈ جے ای پشپیندر گوتم اور عہد دران کے ساتھ پریشانیوں کا جائزہ لیا اور جلد سے جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

آج موجپور وارڈ کے وجے محلہ اور امبیڈکر بستی کے جے ای توشہار اور ان کے سبھی عہد دران کے ساتھ گلی گلی گھوم کر لوگوں سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ بہت جلد سیور کی پریشانیوں سے نجات ملے گی۔

اس موقع پرسابق کونسلر ریشمہ ندیم کے شوہر اور آپ لیڈر ندیم احمد ، سید ناصر جاوید ، شفیق خان مینو ، محمد جاوید ، ظفر چودھری ، آشیش شرما ، مقیم انصاری ، رججن خان ، اسلم ملک ، عرفان احمد ، عمران ملک ، کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے معزز افراد اور نوجوان موجود تھے ۔

Related posts

پچھلے 12سال سے خستہ حال گلی کو نومنتخب ممبراسمبلی چودھری زبیر احمد نے تعمیر کرائی، لوگوں نے لی راحت کی سانس

Hamari Duniya

ہاتھ بدلے گاحالات، دہلی کی حفاظت اب ہوگی کانگریس کی ذمہ داری : ہارون یوسف

Hamari Duniya

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی نے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا

Hamari Duniya