نئی دہلی 10جون(ایچ ڈی نیوز) جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے تحت مدرسہ اظہارالعلوم آرام پارک گیتا کالونی میں سرکل یونٹ کا قیام عمل میں آیا۔امیر مقامی سرکل یونٹ کیلئے مولاناحافظ اشتیاق عالم مظاہری،نائب امیر مقامی مولانا مختار احمد ندوی ،سکریٹری فلاح الدین فلاحی اور خازن مولانا امیر الحق قاسمی کو کثرت رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔اس پروگرام میں حلقہ دہلی سے سکریٹری زاہد حسین ،سکریٹری حلقہ دفتر حبیب اللہ فلاحی،محمد اشرف،محمد مشرف،محمد فرحان،مشتاق احمد اور دیگر شرکاء شامل ہوئے۔اس موقع پر سکریٹری حلقہ محمد زاہد حسین نے جماعت اسلامی ہند کیا ہے اورکیا چاہتی ہے کہ موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جماعت اسلامی ہند اس وقت ملک کی سب سے بڑی فعال،منظم اور نظریاتی بھارت میں ایک دینی جماعت ہے۔ جس کا نصب العین اقامت دین ہے۔ جس کا حقیقی محرک صرف رضائے الٰہی اور فلاح آخرت کا حصول ہے۔جماعت اسلامی ہند کا بنیادی عقیدہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔ یعنی الہ صرف اللہ ہی ہے اس کے سوا کوئی الہ نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔جماعت اسلامی ہند کا نظام شورائی ہے اور تنظیمی لحاظ سے مرکزی، حلقہ وار اور مقامی نظاموں پر مشتمل ہے۔جماعت اسلامی کا مقصدرضائے الہیٰ اور فلاح آخرت کا حصول ہے۔اخلاص اور دیانت سے اللہ کے سامنے کامل سپردگی اور مکمل اطاعت ہے۔جماعت اسلامی ہند اقامت دین چاہتی ہے۔ فردکاارتقا، معاشرے کی تعمیر ، اور ریاست کی تشکیل کے لئے کوشا ں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ کو جماعت اسلامی ہند نہیں چھوڑتی ، تمام شعبہ جات پرعمل آوری اس کے لئے کوشاں رہنا جماعت اسلامی کامزاج ہے۔ جماعت اسلامی حرکت وعمل میں یقین رکھتی ہے۔ اسلام کی دعوت کاکام کیاجائے۔ غریبوں کی امداد ہو، زلزلہ کے موقع پر انسانیت کی امداد کے لئے ہم دوڑیں۔اس موقع پر فلاح الدین فلاحی نے کہا کہ’’ اقامت دین کاخیال تمام جماعتوں کے اندر پایا جاتارہاہے۔ اور اس کے لئے ہر دور میں تمام دینی جماعتوں نے اپنے اپنے طورپراپنے انداز میں کام کیاہے۔ جبکہ جماعت اسلامی ہند دین کی اقامت کے لئے اپنے آغاز سے ہی کوشاں رہی ہے۔ جماعت اسلامی ہندکو ئی مسلکی جماعت نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک تحریک ہے جس میں تمام مسالک اور مکتبہ فکر کے افراد اپنے اپنے مسلک پر رہتے ہوئے کام کرتے ہیں۔آخر میں مولانا امیر الحق کی دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
next post