33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

مایاوتی کا بڑا اعلان ،’انڈیا‘ میں نہیں رہیں گی

Mayawati

نئی دہلی ، 19 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اعلان بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

مایاوتی نے کہا کہ وہ نہ تو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے ساتھ ہیں اور نہ ہی اپوزیشن لیڈروں کے اتحاد (انڈیا) کے ساتھ ہیں۔ ان کی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی۔ مایاوتی نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار سے باہر ہوتی ہے تو اسے دلت ، غریب اور پسماندہ لوگ یاد آتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی نے غریبوں کو 15-15 لاکھ روپے کا خواب دکھا کر بھلا دیا۔

مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی بی ایس پی لوک سبھا انتخابات میں اور پہلی تین ریاستوں راجستھان ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہریانہ اور پنجاب میں علاقائی جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑے گی۔

Related posts

بی جے پی ایم پی نے گالیاں دانش علی کو نہیں بلکہ ملک کے سیکولر ڈھانچے اور دستور کو دی ہے :فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس

Hamari Duniya

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

یوپی سرکار کا نیا فرمان: مدارس میں 15 اگست سے روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا

ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے نئی دہلی میں مرکزی اقلیتی بہبود کے وزیر کرن رجوجو سے ملاقات کی۔:

Hamari Duniya