18.1 C
Delhi
February 29, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

غرباء و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی امداد اسلام کی بنیادی تعلیم:مولاناوصی اللہ مدنی

Jamate Ahle Hadees
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی وسماجی خدمات قابل ستائش، ضلعی سطح پر 640 سے زائد کنبوں کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم
سدھارتھ نگر،22 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہم دردی، غم گساری اور انسانیت نوازی کا دین ہے، اس کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ غرباء و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی امداد باعث اجر و ثواب ہے۔
جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کتاب و سنت کی سنہری وآفاقی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے اور اپنی محدود وسعت وطاقت کے بقدر رفاہی وسماجی کام بھی کرتی رہتی ہے۔ سالہائے گذشتہ کی طرح رواں سال بھی موسمِ سرما کی سخت ٹھنڈک کے باعث غرباء و مساکین اور مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم کرنے کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہلِ خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی تھی جسے اخوان جماعت نے خوب پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کی خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 640 سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے انر، گرم ٹوپی، سوئٹر، موزہ اور متوسط قسم کا کمبل تقسیم کیا گیا۔ قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں۔
مقامی وضلعی جمعیت کے بعض مخلص و حوصلہ مند اہم عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : مولانا محمد ابراہیم مدنی (امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرشید مدنی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا شریف اللہ سلفی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرب سلفی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا سعود اختر سلفؔی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد لبی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحمن اثری (خازن ضلعی جمعیت) ماسٹر جاوید احمد (محاسب ضلعی جمعیت) مولانا مطیع اللہ سلفی (رکن مجلس عاملہ، حلقہ نوگڑھ) مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر حلقہ شہرت گڑھ) مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم حلقہ نوگڑھ) مولانا عبد المنان مفتاحی (ناظم حلقہ ڈومریا گنج) مولانا فخر الدین ریاضی (ناظم حلقہ اٹوا) مولانا ذکی احمد سلفی (نائب ناظم حلقہ اٹوا) مولانا جمشید عالم سلفؔی (ناظم حلقہ شہرت گڑھ)مولانا خورشید احمد سلفی(امیرحلقہ بڑھنی)مولانا مقیم الدین مدنؔی (ناظم حلقہ بڑھنی) مولانا حمید اللہ ندوی (ناظم حلقہ بسکوہر) مولانا خالد رشید سراجی (نائب ناظم حلقہ بڑھنی) مولانا عبد الرشید سلفی (نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ) مولانا تاج الدین سراجی (محاسب حلقہ شہرت گڑھ) مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری ضلعی جمعیت) وغیرہم جنھوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ ہر حلقہ میں جاکر وہاں کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں اور تعاون سے نہایت ہی خوش گوار ماحول میں اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے تمام مرشحین مستحقین کو کمبل اور گرم لباس اپنے ہاتھوں سے پہنچایا۔
ضلعی جمعیت کے ناظم نے بذات خود اکثرحلقوں کا دورہ کیا اور مستحق لوگوں کا حق ان کے حوالے کیا۔
سوشل میڈیا اور جماعت کے بہتیرے سماجی وملی اورسیاسی شخصیات نیز تمام حلقوں کے غیور، حساس اور باغیرت احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کی اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا۔ اس ملی کارنامے کے سلسلے میں جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی نے جمعیت و جماعت کے ہم دردان وبہی خواہان مثلاً مولانا عبدالسلام سلفی ممبئی، مولانا شہاب الدین مدنی لکھنو، مولانا عبد الحکیم مدنی ممبئی، ڈاکٹر عبد الکریم علیگ، مولانا ممتاز احمد سالک بستوی، مولانا مولانا نور اللہ خاں، مولانا عتیق الرحمن خاں سنابلی، مولانا ندیم انور خاں سراجی پونہ، مولانا عتیق الرحمن ریاضی، مولانا توفیق احمد گلزار، ڈاکٹر افضل حسین خاں، سیٹھ الحاج نعیم الحسن مرزا ممبئی، مولانا امیر حمزہ سلفی، مولانا کمال الدین عزیز مکی وغیرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنھوں نے زبان و قلم سے اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے۔ اللہ سب کو  اجر عظیم سے نوازے۔ آمین! 
اس مشن کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنؔی نے کہا کہ مجھے اپنے جماعتی و مسلکی اہل خیر احباب کرام  اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔ جمعیت کے جملہ ذمہ دارن نے کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئےگزارش کی کہ وہ اپنے عطیات اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی امداد کریں اور اس کے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر ممکن اخلاقی ومالی قربانی پیش کریں۔

Related posts

امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی، امریکی اور عرب ثالثوں نے تیز کیں کوششیں

Hamari Duniya

خالصاتانی امرت پال بھنڈراوالا کے آبائی گاوں سے گرفتار،اس جیل میں بھیجا گیا

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں بلڈوزر کلچر پر اجیت پوار نے لگائی لگام

Hamari Duniya