27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

معروف مبلغ مولاناطارق جمیل کوپڑا دل کا دورہ،بیٹے نے کہا الحمد اللہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے

Maulana Tariq Jameel

اسلام آباد(ایچ ڈی نیوز)۔
معروف مبلغ اور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں والد کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یوسف جمیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔ انہوں نے تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ والد محترم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔‘
دوسری جانب اب مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ والد کا تمام پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا ہے، اس وقت وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن اسپتال میں ہی ہیں۔یوسف جمیل نے کہا کہ ایک پریشانی والی خبر تھی جسے آپ سب سے شیئر کرنا تھا لیکن الحمدللّٰہ اب پریشانی نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ والد صاحب کینیڈا میں موجود ہیں، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ان کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ والد کو سینے میں درد ہوا، اس تکلیف کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ حضرات کی خدمت میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ دعا کریں، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل جاتی ہیں اس لیے میں خود آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بہن بھائی مجھے سن رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اللّٰہ ان کو مکمل صحتیاب فرمائے اور ان کی پاکستان واپسی خیر و عافیت سے ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں مولانا طارق جمیل کو چاہنے والے موجود ہیں۔ ان کی بیماری کی خبر سن کر ان کے چاہنے والوں میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور وہ مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔

Related posts

یک روزہ مقابلے کے کنگ کوہلی نے رقم کی تاریخ، 50 ویں سنچری:بناکر سچن تندولکرکو پیچھے چھوڑا

Hamari Duniya

ٹی راجہ سنگھ کو ضمانت ملنے کے بعدحیدرآباد میں ہنگامہ

Hamari Duniya

Muslim Personal Law Board وقف ایکٹ میں تبدیلی ہرگز بھی قبول نہیں ہوگی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Hamari Duniya