16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

بھارت کا آئین دنیا کا سب سے شاندار، اس کے تحفظ کے لیے ووٹ کرنا چاہیے: مولانا سجاد نعمانی

مولانا نعمانی نے عوام سے ووٹنگ کی اپیل کی:

لکھنؤ: 20 مئی (ایچ ڈی نیوز)مشہور مفسر قرآن، بین الاقوامی معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے لکھنؤ کے امین آباد مہیلا ڈگری کالج میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ میڈیا سے پات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ووٹ ڈالا ہے تاکہ ملک میں سبھی کے ساتھ انصاف ہو، آئین کا تحفظ ہو اور کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، چاہے وہ کسی بھی مذہب، ذات برادری سے تعلق رکھتا ہو۔ اور اس کے لئے اقتدار کی تبدیلی ضروری ہے۔مولانا سجاد نعمانی نے وزیراعظم نریندر مودی کے عید منانے اور مسلمانوں کی مخالفت نہ کرنے والے بیان پر کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم شام کو کچھ بیان دیتے ہیں اور صبح ان کی بیانات میں تبدیلی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا میں وزیر اعظم کی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔مولانا نعمانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا آئین دنیا کا سب سے شاندار آئین ہے، اس کے تحفظ کے لیے سب کو ووٹ کرنا چاہیے۔ وہیں مولانا نعمانی کی اہلیہ بھی پولنگ بوتھ پر ان کے ساتھ پہنچیں، جن کا دو دن قبل آپریشن ہوا تھا۔ اس کے باوجود جمہوریت کی مضبوطی کے لئےکافی بیمار حالت میں پولنگ بوتھ پر پہنچ کر کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ مولانا کے ساتھ ان کے بڑے بھائی مولانا حسان نعمانی ودیگر اہل خانہ نے بھی ووٹ ڈالا۔

Related posts

یوم جمہوریہ ہمارے علماء اور بزرگوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد دلاتا، جامعہ سلفیہ بنارس میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

Hamari Duniya

پریس کلب کیرانہ: شریف احمد منصوری کی 13ویں برسی پر تعزیتی میٹنگ۔

شریف احمد منصوری نے اردو کے معروف اخبارات روزنامہ پرتاپ،روزنامہ قومی آواز اورروزنامہ ہند سماچارمیں اپنی خدمات اردو کے صحافی کے طور پر دی ۔:

Hamari Duniya

مسلم عبادت گاہوں کی ملکیت پرنچلی عدالتوں کو مقدمات سننے سے روکا جائے:جمعیۃ علمائ ہند

Hamari Duniya