27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مولانا محمود مدنی نے آرایس ایس لیڈر کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

Mehmood Madni

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اقلیتوں پر زیادتیوں کے سلسلے میںآر ایس ایس رہنما رام مادھو کے بیان کو حقیقت سے آنکھ چرانے کے متراد ف قراردیا ہے۔رام مادھو نے انڈونیشیا کے آر۔20 پر وگرام میں مذہبی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ” ہندستان میں مذہبی اقلیتوں کو ’ظلم و ستم‘ کا نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے اپنی سرزمین پر ہمیشہ مظلوموں کا استقبال کیا ہے۔
مولانا مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہندستان کی شناخت پر± افتخار رہی ہے بالخصوص کثرت میں وحد ت اور مظلوموںکی حمایت ایک قابل فخر سرمایہ اور عظیم ورثہ ہے۔لیکن یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں اس کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کا اثر بڑھا ہے۔ یہ طاقتیں چند برسراقتدار عناصر کے توسط سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں ، جن پر ناقابل انکار شواہد موجود ہیں۔ اس سلسلے میں ٹائم میگزین کی رپورٹ (2021ئ) این ڈ ی ٹی وی ریسرچ رپورٹ (2018ء) پینل آف انڈیپینڈنٹ انٹرنیشنل اکسپرٹ جون 2022 ) ایمنیسٹی انٹرنینشل رپورٹ (2022) ودیگر قومی و بین الاقوامی رپورٹس شاہد عدل ہیں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ چند رپورٹس مبالغہ پر مبنی ہوں ، لیکن من جملہ یہ حقیقت واضح ہے کہ اقلیتوں پر جسمانی و زبانی حملے ہوئے ہیں، ان کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات کا سلسلہ بڑھا ہے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اپنی کارروائی کرنے میں ناکام ہیں۔ خود ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے نفرتی بیان بازی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہمیں حقائق پر پردہ پوشی کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ مظالم کے سلسلے میں حقائق کی تردید، اس وطن عزیز کے ساتھ وفاداری نہیں ہے بلکہ ظالموں کو ظلم سے روکنا اور مظلوموں کی مدد ، وطن کی اصل خدمت ہے۔ ہم ایک مضبوط جمہوریت اور نظام عدل رکھتے ہیں، ہمیں سچائی کا سامنا کرتے ہوئے کارروائی کرنی چاہیے تا کہ ملک دشمن عناصر کو ہمارے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے کا موقع نہ ملے اور ہماری عظمت و ناموری پر خاک ڈالنے والے ناکام ہو جائیں۔

Related posts

اب مشروبات کی مارکیٹ میں بھی ہوگا ریلائنس کا جلوہ، پیپسی اور کوکا کولا کو دے گا براہ راست ٹکر

Hamari Duniya

رویندرجڈیجہ کی چھوٹی سی غلطی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

Hamari Duniya

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya