ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے امن وامان اور بھارئی چارہ ناگزیر؍ڈاکٹر اعظم بیگ
نئی دہلی ؍جیے پور 25 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔اس وقت ہمارا ملک بہت ہی تشویش ناک حالات سے گزر رہا ہے ایسے وقت، عمائدین قائدین، علماء دین اور سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں اور نمائندوں کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے ہم نے ہر برے وقت میں اگے بڑھ کر اپنے وطن عزیز کی خاطر سب نے مل کر پوری جانفشانی سے کام کیا ہے اج پھر اسی جذبے کے ساتھ اپنے غیر مسلم بھائیوں کو ساتھ لے کر فرقہ پرست طاقتوں سے اپنے وطن عزیز کو محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے یہ بات اج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر جے ،ایل، این ایجوکیشنل گروپ راجستھان کے بانی ڈائریکٹر اور راجستھان پردیش کانگرس کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اعظم کی موجودگی میں ال انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہی۔چار دروازے پر واقع امام ربانی پبلک اسکول میں معززین شہر کی ایک اہم بیٹھک میں مولانا مجددی کا ڈاکٹر اعظم بیک کی جانب سے شال پہنا کر اور گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا۔
ڈاکٹر اعظم بیگ نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات شروع کی۔( تاریخ کے صفحوں نے وہ وقت بھی دیکھا ہے٭ لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی)
ہمارے ساتھ اکثر ایسا ہوتا رہا ہے کہ ہم صحیح وقت پر صحیح فیصلہ نہیں لے پاتے ہیں اور پھر پریشانیاں ہمارے دامن گیر ہو جاتی ہیں ،حکمت عملی اور وقت کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کرنا،پوری ہوشمندی اور سیاسی بصیرت کے ساتھ قوم کی نمائندگی کرنا علمائے کرام کا طرہ امتیاز رہا ہے جس کی اس وقت بے انتہا ضرورت ہے،نفرت اور برائی کا جواب کبھی بھی نفرت اور برائی نہیں ہو سکتی ا سے صرف اپسی سمجھائش اور محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے یہی قران ہمیں سکھاتا ہے۔اس موقع پرحضرت مولانا مجددی صاحب کی صدارت میں منعقد اس بیٹھک میں بزرگ علمائے دین ،جمعیت العلماء کے حضرت مولانا شہاب الدین صاحب،مفتی محمد شفیق صاحب ، مفتی سلیم صاحب مولانا فاضل صاحب، امام ربا نی اسکول کے منتظم محمد شعیب صاحب ، سر سید اسکول کے ڈائریکٹر مظہر مرزا،کانگریس کے سینئر رہنما آفتاب احمد ،پترکار ،محمد جاوید،ا رقان احمد،محمد سلیمان،ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر سلام، کے علاوہ دیگر سماجی کارکنا ن موجود رہے۔
