نئی دہلی ،16 اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
مورخہ:14/10/23بروزہفتہ ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی کی قیادت میں شش رکنی وفد:مولانا عبدالحکیم مدنی، مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا جمشید عالم سلفی، مولانا عبدالرشید سلفی اور حافظ عبدالمتین سراجی نے امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج اور استاذ الاساتذہ مولانا عزیز الرحمن سلفی کے دولت کدہ ٹکریا قبیل نمازِ مغرب ان دونوں بزرگوں کی زیارت وملاقات کی سعادت حاصل کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔
مولانا عبدالرشید سلفی پرنسپل المعہد الاسلامی بحرالعلوم، انتری بازار نے کہا کہ ضلع سدھارتھ نگر کے دو معروف عالم دین، باک خطیب، قلم کار، ہندوستان کی مایہ ناز تعلیمی اداروں میں تدریس کا اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دینی پروگراموں، اجتماعات، جلسوں اور بڑے بڑے کانفرنسوں کی زینت بننے کے ساتھ جمعیت کو اپنا قیمتی تعاون پیش کرنے والے شیخ محمد ابراہیم مدنی حفظہ اللہ پرنسپل جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج و امیر جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر اسی طرح جامعہ سلفیہ مرکزی دارالعلوم بنارس کے سابق استاد حدیث فضیلۃ الشیخ عزیر الرحمن سلفی حفظہ اللہ ان دنوں بیمار چل رہے ہیں۔ان کے دینی وجماعتی خدمات ہیں، ان کی بیمار پرسی، تیمارداری اور خبرگیری ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔ شیخ محمد ابراہیم مدنی حفظہ اللہ سے جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج آپ کی آفس میں بیٹھ کر حال و احوالِ دریافت کرنے کا موقع ملا جس پر شیخ نے فی الحال بہتر ہونے کی بات کی جس سے ہم اور ہماری جمعیت کو کافی اطمینان ہوا۔
شیخ عزیزالرحمن سلفی کی بھی طبیعت الحمدللہ بہتر ہے، البتہ کبر سنی کے باعث نقاہت اورکمزوری ہے۔ شیخ محترم اپنے شاگردان علمائے کرام کو دیکھ کر خوشی سے سرشار ہوگئے اور کہا کہ بہت اچھا لگتا ہے کہ آج ایک بار پھر میں اپنی جماعت کے معتبر و مقتدر علماء کے ساتھ ہوں۔ شیخ کو دیکھنے اور ملنے کے بعد بہت سی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں اور ایسا محسوس ہوا ہم پھر سے اپنے استاد محترم کے ساتھ جامعہ سلفیہ میں ہیں۔ اللہ ہماری جماعت کے ان غیور،مقتدر و معتبر علمائے کرام کے سائے شفقت ومحبت کو تادیر ہمارے سروں پر قائم ودائم رکھے۔ آمین!