شاملی، 10اپریل (عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)۔
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ تھانہ بھون کے ناظم اعلی حضرت مولانا نجم حسن تھانوی کے پوتے معصوم علقمہ نے آج روزہ رکھ کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ان کے والد مولانابدر الحسن شعیب تھانوی نے اس نامہ نگار کو بتایا کہ بچہ کو روزہ کے تعلق سے اہل خانہ نے زیادہ کچھ نہیں کہا۔
اس بچہ نے خود ہی روزہ رکھنے کوکہا۔ سحری میں کر دیگر افراد کے ساتھ خود ہی بیدار ہو گیا اور سحری کھا کر روزہ رکھ لیا۔بچہ کو چہار سو مبارکباد مل رہی ہیں۔