26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

خانہ کعبہ و مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت کرنے والے ’انسانیت کے سفیر‘

Khanae Kaba

مکہ مکرمہ :
اقوام متحدہ کے تحت انسانیت کے عالمی دن کے موقع پرمکہ مکرمہ میں مقدس مساجد کی اتھارٹی نے زائرین کی مدد کرنے والے رضاکاروں کو اعزاز دیتے ہوئے ’مسجد کے خادم، انسانیت کے سفیر‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق بزرگوں اور معذور افراد کی مدد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے’انسانیت کے سفیر‘ پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام کا مقصد ان لوگوں کو عزت دینا ہے جو بزرگوں اور معذور افراد کو عبادات کے لیے مکہ اور مدینہ کی دونوں مقدس مساجد اور دیگر مقامات پر مذہبی فرائض ادا کرنے میں مدد کرتے ہیں، اس کے علاوہ رضاکار حجاج کرام کے لیے وہیل چیئرز مفت میں دھکیلتے ہیں، افطار تقسیم کرتے ہیں اور ہر مہینے کے تین مقدس دنوں کے دوران جنہیں وائٹ ڈیز کہا جاتا ہے، رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
اس حوالے سے سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کے انڈر سیکرٹری جنرل شیخ خالد بن فہد الشلاوی نے کہا کہ اہل رضاکار دونوں مقدس مساجد میں زائرین کو خدمات فراہم کرتے ہیں، اس ماہ کے شروع میں ایوان صدر نے حجاج کرام کو فرائض ادا کرنے کے دوران بارش سے خود کو بچانے کے لیے چھتری فراہم کرنے کے لیے “مطمر کی چھتری” کا اقدام بھی شروع کیا تھا۔
الشلاوی نے کہا کہ سعودی عرب ان کارکنوں اور رضاکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عالمی یوم انسانی مناتا ہے جو دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کو امداد فراہم کرنے میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں، یہ بیداری بھی بڑھاتا ہے اور نوجوانوں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ مملکت KSrelief یا شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کے ذریعے عالمی مقاصد کی حمایت کے لیے بھی پرعزم ہے۔

Related posts

طلبہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر کی جانب سے عشائیہ

Hamari Duniya

’ آئین مخالف‘ ہونے کا ٹیگ ہٹانے کیلئے طرح طرح کا ہتھکنڈے اپنا رہی ہے این ڈی اے حکومت،اب ہرسال25 جون کو’آئین کے قتل کا دن‘ منائے گی

Hamari Duniya

کرناٹک حجاب معاملہ: دونوں ججوں میں اختلاف کے باعث نہیں ہوسکا فیصلہ، جانئے اب آگے کیا ہوگا

Hamari Duniya