April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

Khana-e-Kaba

مکہ مکرمہ،07جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کردیا گیا، 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس فار ہولی کعبہ کسوہ کی 159 کاریگروں کی ایک ٹیم نے تبدیلی کی۔ اس ٹیم نے، کعبہ کے اطراف اور چھت کے ارد گرد اپنا کام تقسیم کیا، پرانے کسوہ کو اتار کر نیا غلاف کعبہ نصب کیا، پھر اسے کونوں اور خانہ کعبہ کی چھت پر لگا دیا۔

رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا جبکہ ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود ہیں اور وہ اس روح پرور تقریب کا حصہ ہیں۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے مقدس کعبہ کسوا میں تقریباً 200 کاریگرں اور منتظم ہیں، جن میں سے سب ہی تربیت یافتہ، اہل اور ماہر شہری ہیں۔ کمپلیکس میں کئی شعبے شامل ہیں: رنگنے اور خودکار بنائی، ہاتھ کی بنائی، چھپائی، بیلٹ بنانا، گلڈنگ، سلائی، اور کسوہ کی اسمبلی۔ کسوہ کو سلنے کے لیے لمبائی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین استعمال کی گئی ہے جس کی پیمائش 16 میٹر ہے اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ کام کرتی ہے۔

اس کے علاوہ کمپلیکس کے معاون محکموں میں لیبارٹری، انتظامی خدمات، کوالٹی کنٹرول، تعلقات عامہ، کارکنوں کے لیے صحت کی خدمات، اور پیشہ ورانہ حفاظت کے شعبے شامل ہیں۔

Related posts

یوگا سے متعلق سعودی عرب کا یہ اعلان جیت لے گا بھارت کا دل 

Hamari Duniya

عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا،اس ملک سے کیا دوستی کی خواہش کا اظہار

Hamari Duniya

AIMMM Delhi President Election: ڈاکٹر ادریس قریشی دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب

Hamari Duniya