27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

تین سال بعد والد سے مل کر جذباتی ہوگئیں مریم نواز

Nawaz-Sharif-Maryam Nawaz

لندن ۔بدعنوانی کے الزامات سے بری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز تین سال بعد ان سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئیں۔ حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے کرپشن کیس میں بری ہونے کے بعد مریم لندن پہنچ گئیں جہاں ان کے والد اور بھائی مقیم ہیں۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور مریم نواز کے شوہر صفدر پر معاشی بدعنوانی کے الزامات نواز شریف کے وزیر اعظم رہتے ہوئے لگائے گئے تھے۔ تینوں پر کرپشن سے کمائی گئی رقم سے لندن کے ایون فیلڈ میں جائیداد خریدنے کا الزام ہے۔ چار سال قبل 6 جولائی 2018 کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ کرپشن کیس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ نواز کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ نواز شریف کے داماد صفدر کو بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے بعد 2019 میں ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا گیا تھا ، تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جا سکے۔ حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس میں مریم اور ان کے شوہر کو بری قرار دیا تھا جس پر انہیں پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔
پاسپورٹ واپس ملتے ہی مریم پہلے لندن روانہ ہوگئیں۔ ان کے بھائی حسن نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر انہیں لینے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ وہاں سے وہ اپنے والد نواز شریف کے گھرپہنچ گئیں۔ ان کے والد نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کے لیے لندن گئے تھے اور تب سے وہیں ہیں۔ تین سال بعد باپ بیٹی کی ملاقات ہوئی تو مریم بھی جذباتی ہو گئیں۔ مریم نے اپنے والد سے ملاقات کی جذباتی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ مریم ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی اور 6 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گی۔ یہ بھی چرچے ہیں کہ مریم اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن سے پاکستان واپس لا سکتی ہیں۔

Related posts

روس کا تیل مودی جی کو بھی لے ڈوبے گا

Hamari Duniya

سعودی عرب میں بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کی گئی، موسم ہوا خوشگوار

Hamari Duniya

تمام مذاہب کے مذہبی رہنماوں سے دعا اور آشرواد لے کرکنہیا کمار نے شمال مشرقی دہلی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Hamari Duniya