27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

مریم نوازاوران کے شوہر کو بڑی راحت، جائیداد کی خریداری میں بدعنوانی کے الزام سے بری

Maryam Nawaz

اسلام آباد۔
جیسے ہی پاکستان کا اقتدار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کے ہاتھ میں آتی ہے ، شریف خاندان کے اچھے دن آنے لگے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے سمدھی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کے بعد جمعرات کو نواز شریف کی بیٹی اور دامادکو پراپرٹی کی خریداری کے معاملے بدعنوانی سے بری کردیا گیا ہے۔ ان پر ایون فیلڈ ، لندن میں بدعنوانی کے ذریعہ پراپرٹی خرید نے کا الزام تھا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور مریم کے شوہر صفدر پر نواز کے وزیر اعظم رہتے ہوئے معاشی بدعنوانی کے الزام لگے تھے۔ ان تینوں پر بد عنوانی سے بنائے گئے رقم سے لندن کے ایون فلڈ میں جائیداد خریدنے کا الزام تھا۔ چار سال قبل ، 6 جولائی ، 2018 کو ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایوین فیلڈ بدعنوانی کے معاملے میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ، نواز کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے نائب صدر مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف کے داماد صفدر کو بھی ایک سال کے لئے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ صفدر پاکستانی فوج کے کپتان کی حیثیت سے ریٹائر ہو ئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل عدالت نے ایوین فیلڈ معاملے میں دائر اس اپیل کے بارے میں اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ان کی درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کے دو رکنی بینچ نے کی۔ ہائی کورٹ نے آج اس معاملے میں مریم نواز اور اس کے شوہر صفدر کو بری کردیا۔ اس فیصلے کے بعد ، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ٹویٹ کیا کہ جھوٹ اور کردار کشی کی تمام کوششیں آج منہدم ہوگئیں۔ مریم نواز کا بری ہونا مبینہ احتساب کے نظام کے منہ پر بھی ایک تھپڑ ہے۔

Related posts

سعودی عرب نے افغانستان کی امدادکیلئے خزانہ کا منہ کھول دیا

Hamari Duniya

اتر پردیش میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو زبردست حمایت دینے کے لیے عوام کا تہہ دل سے شکریہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

ہاتھرس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya