اورنگ آباد ،09 اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
اورنگ آباد شہرمیں جاری مریم مرزاکی تحریک محلہ محلہ بچوں کی لائبریری کی33ویں لائبریری کا افتتاح موسالہ ضلع پریشد پرائمری اسکول میں ہیرنیہ رساڈکے نا م سے لائبریری کا افتتاح گاؤں کی سرپرپنچ، گرام پنچایت ممبران اور اسکول کے اساتذہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ لائبریری کے افتتاح کے ساتھ آج9/اکتوبر عالمی یومِ ڈاک خانہ کی مناسبت سے طلباء و اساتذہ میں پوسٹ کاڈر تقسیم کر انہیں ڈاک خانہ،خطوط نویسی کی اہمیت بتائی گئی۔پروگرام ابتداء میں ایڈوکیٹ عطاء الرحمن عنبری ودیگر مہمانان کاپھولوں کا گلدستہ دے کا استقبال اسکول کے صدر مدرس سنتوش جگتاپ اسکول انتظامیہ نے کیا۔
ریڈاینڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے تحریک مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ کس طرح نویں جماعت کی طالبہ نے اپنی نجی کتابوں سے گلی محلوں کے بچوں کے لیے لاکڈاؤن میں بچوں کی محلہ لائبریری بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے بائجی پورہ علاقہ میں شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے مریم مرزا کی یہ تحریک اتنی مقبول ہوئی کہ ایک سال کی قلیل مدت میں شہر کے 52غریب مزدور محلوں میں بچوں کی لائبریریاں شروع ہوگئیں، اور آج ہم 33ویں لائبریری کے افتتاح کے ساتھ عالمی یوم ِ ڈاک خانہ بھی منارہے ہیں جو ہرسال دنیا بھر میں منایاجاتاہے جس کی ابتداء 1874میں سیوزی لینڈمیں ہوئی تھی۔یونیورسل پوسٹل یونین UPUکی سالانہ تقریب ہوتی ہے۔ پوسٹ کارڈتقسیم کرتے وقت طلباء سے کہا کہ گیاکہ وہ لائبریری میں کتابیں پڑھیں اورپوسٹ کارڈ پر کتاب کے بارے میں لکھیں۔ایڈوکیٹ عطاء الرحمن عنبری نے طلباء کو کتابوں اور مطالعہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ لائبریری کے لیے 100کتابوں کا تحفہ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس لائبریری کو مالی تعاون شہر کے مشہور ہیرنیہ رساڈکی مالکہ پادھیہ میڈم نے کیاہے۔ اسکول کی معلمہ شاہین پٹھان نے مہمانوں کا تعارف اور نظامت کے فرائض انجام دیے۔