29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ماروتی سوزوکی کو دوسری سہ ماہی میں بمپر منافع

Maruti Suzuki

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

نجی شعبے کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ) نے مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں کمپنی کا مجموعی خالص منافع چار گنا سے زیادہ بڑھ کر 2112.5 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میںایم ایس آئی نے کہا کہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع چار گنا سے زیادہ بڑھ کر 2112.5 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ کمپنی نے پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 486.9 کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔ کمپنی نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں اس کی کل آپریٹنگ آمدنی بڑھ کر 29942.5 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ کمپنی کی کل آپریٹنگ آمدنی سال پہلے کی سہ ماہی میں 20550.9 کروڑ روپے تھی۔
کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے مجموعی طور پر 517395 گاڑیاں فروخت کی ہیں جو کہ کسی بھی سہ ماہی کے مقابلے میں سب سے زیادہ فروخت ہے۔ اس عرصے کے دوران گھریلو بازار میں کمپنی کی فروخت 454200 یونٹس رہی۔ ایم ایس آئی نے کہا کہ الیکٹرانک پرزوں کی کمی کی وجہ سے تقریباً 35000 گاڑیوں کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں بھی سامان کی شدید قلت کی وجہ سے کمپنی کی فروخت 379541 یونٹس رہی۔

Related posts

اروند کیجریوال نے قومی مشن ’میک انڈیا نمبر-1‘کا آغاز کیا

Hamari Duniya

کچاتھیو جزیرے کے بارے میں وزیراعظم کے بیان پر کانگریس صدر نے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا

Hamari Duniya

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی، بی جے پی اور آرایس ایس پر جم کر برسے راہل گاندھی

Hamari Duniya