ضلع کٹیہار کے متعددمواضعات میں بھیانک آتش زنی سے ہوئی تباہیوں کا جائزہ۔اورمتاثرین کے مابین ریلیف کی تقسیم
نئی دہلی،14مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب حفظہ اللہ کی قیادت میں مورخہ 12مئی 2014ءمرکزی جمعیت کے اعلیٰ سطحی وفد نے بہارکے متعددمقامات خصوصاًضلع کٹیہارکے مختلف مواضعات کادورہ کیااوربھیانک آتش زنی سے ہوئی تباہیوں کا جائزہ لیا،متاثرہ مقامات خصوصاً ببلابنا گاو¿ں میں آتش زدگان کے مابین نقد ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی، آتش زنی کے متاثرین میں سے جو انتہائی مفلوک الحال ہیں ان کی باز آباد کاری کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا اور اس کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ ببلا بنا گاﺅںیوں تو گنگا ندی کے کٹاو کی وجہ سے پہلے ہی شدید طور پر متاثر تھا اور آدھا گاوں اس کی زد میں آکر بے نام ونشان ہوگیا تھا لیکن افسوس کہ گزشتہ 28/اپریل/2024ءکی شدید آتش زنی کی لپیٹ میں بقیہ آدھا گاو¿ں بھی آگیا اور سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا۔
واضح ہو کہ اس عظیم بستی کا بڑا حصہ کٹاﺅ کا شکار ہوچکا ہے اور اس میں واقع عظیم الشان دو منزلہ مسجد کے در و دیوار سے گنگا کی موجیں ٹکرا رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اپنے طور پر مسجد کے مزید کٹاﺅ سے بچاﺅ کا انتظام کررکھا ہے۔موقر وفد نے ظہر و عصر کی نمازیں اسی مسجد میں ادا کی اور لوگوں کو تسلی دی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ بعد از خرابی بسیار کٹاﺅ سے روکنے کا کام حکومت کی طرف سے شروع ہوا چاہتا ہے۔ جس کی تیاریوں کا وفد نے مشاہدہ بھی کیا اور حکومت بہار سے اپیل کی گئی کہ اس کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
پریس ریلیز کے مطابق امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ صاحب گنج جھارکھنڈ کی معروف بستی لال بتھانی جو در اصل کٹیہار میں ساحل گنگا پر بسی ان متعدد بستیوں کا مجموعہ ہے جن کے باشندے مختلف اوقات میںگنگا کے کٹاﺅکی وجہ سے نقل مکانی کر کے یہاں آکر بس گئے تھے، میں واقع مدرسہ اسلامیہ کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرکے ڈاکٹر رحمت اللہ سلفی صاحب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار وغیرہ کی معیت میں 11/مئی 2024ءکی صبح جھارکھنڈ سے منیہاری کے راستے گنگا ندی پار کرکے مدرسہ عطیہ للبنات راگھو پور پہنچے، وہاں صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے نائب امیر اور ضلعی جمعیت اہلحدیث کٹیہار کے امیر مولانا انعام الحق مدنی صاحب اور دربھنگہ سے تشریف لائے صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے ناظم جناب انجینئر سید اسماعیل خرم صاحب شامل وفد ہوئے۔پھر یہ قافلہ مدرسہ سراج العلوم حال بیدا ہوتے ہوئے ببلا بنا گاوں پہنچاجہاں امیر محترم اور شرکاءوفد نے آ تش زدگان سے ملاقاتیں کیں اور صورت حال کا جائزہ لیا اور ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پرمولانا محمد حسن سلفی صاحب نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار وصدر مدرس مدرسہ سراج العلوم حال بیدا،گاوں کے امام اور مقامی جمعیت کے ناظم مولوی نصیر الدین ،مولانابدرعالم سلفی وغیرہم موجود تھے۔