20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مرکزالسلام التعلیمی الخیری تلسی پور میں جماعت کے باوقارعلمائے کرام کی تشریف آوری اور پرجوش استقبال

Tulsipur

تلشی پور، 05 اگست (ایچ ڈی نیوز)
سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی ، تلسی پور،بلرام پور(یوپی) کے صدر مولانا منصور احمد مدنی نے بتایا کہ اخوان جماعت کویہ خبر دیتے ہوئے مجھے انتہائی مسرت وشادمانی حاصل ہورہی ہے کہ مورخہ : 3/8/23 بروزجمعرات جماعت کے بزرگ عالم دین اور مركز تحفيظ القرآن والدعوة والتعليم کے صدر جناب مولانا عبدالقدوس مدنی،جامعة خديجة الكبرى،کرشنانگر،نیپال کے مفتی وشیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی، ڈاکٹر محمد مصطفی ریاضی اوروسیم خاں صاحبان ہمارے سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی پرتشریف لائے اور مجھے میزبانی اور ضیافت کا موقع دیا، میدان علم ودعوت کے یہ آفتاب وماہتاب سب سے پہلے عزیزگرامی اسامہ سلمہ کی خواہش اور اصرار پر میرے غریب خانے پر تشریف لے گئے،حسب سہولت وآسانی میری ضیافت کو شرف قبولیت بخشی،میری علمی وجماعتی کوششوں کونظر استحسان سے دیکھتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دیں، جس سے مجھے آئندہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اورعزم و حوصلوں کو توانائی ملی۔
“سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی”کے زیرانتظام” طاہرہ گرلز انٹر کالج، فوزان پبلک اسکول اور مدرسہ عبداللہ بن مسعودلتحفيظ وتجويد القرآن الكريم کا دورہ کرایا گیا،ان اداروں کے قیام کے بنیادی اہداف ومقاصد اور تعارفی کلمات کے درمیان ان کے نمایاں خصوصیات وامتیازات سے جب مہمانان گرامی کو آگاہ کیا گیاتوداد و تحسین کے ساتھ دعائیں دے رہے تھے،طاہرہ گرلز کالج میں فزکس، کیمسٹری،بائیولوجی،ہوم سائنس اور کمپیوٹر کاالگ الگ لیب، سائنس،آرٹ اور کامرس تینوں سائیڈ کی سرکار سے منظوری کے علاوہ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے لیے اضافی وقت وجگہ کا بھی انتطام ہے، شعبہ تحفیظ کے بچوں کی تلاوت،بستر، الماری اور دیگر سہولیات کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے،قدم قدم پر استاد گرامی محسن جماعت مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کاذکرخیر آتارہاجن کی مخلصانہ دعاؤں اور شبانہ روزکاوشوں سےمیراہرخواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے، میری ذاتی زندگی اور ان مراکز کے قیام میں ان کی بے لوث قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ انہیں غریق رحمت اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، آمین
سلام ایجوکیشنل کے زیرنگرانی تینوں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نےاپناتعلیمی وثقافتی پروگرام منعقد کیا جس میں ہمارے محترم مہمانان گرامی شریک ہوئے،طلبہ و طالبات کی بزبان اردو ،انگریزی تقریروں اور نظموں کو سماعت کرکے بے حد خوش ہوئے، حوصلہ افز تبصرے کئےاور ان کے تابناک وروشن مستقبل کے لیے ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہوئے ہرایک نےاپنے گراں قدر توجیہی ونصیحتی کلمات سے نوازا،محنت سے علم حاصل کرنے کی تلقین بھی کی، ذمہ داروں کے عمدہ نظم و نسق، حسن انتظام، صفائی وستھرائی اور بہتر معیار تعلیم کی جم کر تعریف کی بطورِ خاص ادارہ کے بانی وصدر مولانا منصور احمد مدنی کی ناقابل فراموش خدمات کو بہت یاد کیا گیا۔
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی اپنی ذاتی وجماعتی مصروفیت کی وجہ اس پروگرام میں شرکت کرنے قاصر رہے جن کی بہت کمی محسوس کی گئی۔ تعلیمی اداروں کےدورےاور تعلیمی جائزہ کےچند لمحوں کے بعدہماری جماعت کے یہ درخشاں ستارے اپنی یادوں اور محبتوں کے ساتھ دعائیں دیتے ہوئےہم سے جدا ہوگئے۔ ہمارے ان معزز مہمانوں کے استقبال وضیافت میں، اسامہ منصور، نگراں مرکز السلام التعلیمی الخیری،مولانا محمد الیاس سلفی، پرنسپل فوزان پبلک اسکول، شبیرحسن، پرنسپل،
حافظ عبدالرحیم فیضی، حافظ فیروز احمد عثمانی،حافظ محمد احمد عثمانی اور محمداسلم مینیجر سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی سایہ کی طرح لگے رہے اور خوب خوب تکریم کی۔ اللہ ہمارےان مشائخ کی علمی، دینی، دعوتی اور تمام تر خدمات میں دوام واستحکام عطا فرمائے اور مجھے مزید کارخیر کی توفیق ارزانی عطا فرمائے، آمین

Related posts

امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج لکھنؤ کے صوبائی سطح کے مقابلہ میں دارالعلوم فیض محمدی کے طلباء کو ملی پہلی پوزیشن

Hamari Duniya

ایم ایس او آف انڈیا کے زیر اہتمام ادارہ شرعیہ سلطان گنج پٹنہ میں افتتاحی اجلاس کے ساتھ دو روزہ سمپوزیم کا آغاز

Hamari Duniya

مظفرنگر: کانگریس اقلیتی سیل کے ذریعہ جموں وکشمیر کے گورنر کے نام میمورنڈم دیا گیا

اقلیتی کانگریس مظفر نگر ایک میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کرتی ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے:

Hamari Duniya