27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

یوئیفا ویمنز چیمپئنس لیگ میں کھیلنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بنیں منیشا کلیان

Manisha Kalyan

نئی دہلی: بھارت کی 20 سالہ خاتون فٹ بال کھلاڑی منیشا کلیان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا ویمنز چیمپئنس لیگ میں کھیلنے والی ملک کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ منیشا نے ماکریو اسٹیڈیم میں اپولون لیڈیز ایف سی کے لیے کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ منیشا کا شمار بھارت کی بہترین خاتون فٹبالرس میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال میںکئی کمال کئے ہیں۔
دراصل جمعرات کو ویمنز چیمپئنس لیگ میں اپولون کا مقابلہ لاطوین کلب ریگاس ایف سی سے تھا۔ اس کوالیفائنگ میچ میں منیشا کو 60ویں منٹ میں سائپرس کی مارلنے جارجیا کی جگہ سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر کھیلنے کا موقع ملا۔ اپولون نے اس میچ میں ریگاس کو 3-0 سے شکست دی۔ منیشا اگرچہ کوئی گول نہیں کر سکیں لیکن انہوں نے اس یورپی لیگ میں صرف میدانپراتر کرہی تاریخ رقم کر دی ۔
منیشا کسی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے والی ہندوستان کی چوتھی کھلاڑی ہیں۔ منیشا نے انڈین ویمن لیگ میں گوکلم کیرالہ کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی قومی فٹ بال ٹیم میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ اسی کے پیش نظر انہیں اس لیگ کے لیے منتخب کیا گیاتھا۔
منیشا انڈین ویمنز فٹ بال ( آئی ڈبلیو ایل) لیگ کے آخری سیزن میں ‘پلیئر آف دی سیزن’ بھی تھیں۔ منیشا نے اس ٹورنامنٹ میں کل 14 گول کیے تھے۔ منیشا کی بدولت گوکلم کیرالہ نے پہلا آئی ڈبلیو ایل خطاب بھی جیتا تھا۔ اس کے علاوہ منیشا کو اس سال اے آئی ایف ایف ویمنز فٹبالر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا۔ سال 2021 میں منیشا ‘ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر’ بھی تھیں۔

Related posts

بی جے پی میں سوگ، مغربی بنگال کے سابق گورنر اب دنیا میں نہیں رہے

Hamari Duniya

دوست کی بیٹی کی فلم اسکریننگ میں پہنچیں ریکھا نے دیسی انداز میں ڈھایا قہر

Hamari Duniya

۔۔۔تو ہر بچہ پیدا ہونے سے پہلے اپنی ماں سے پوچھتا کہ اعظم خان سے پوچھ لو نکلنا ہے یا نہیں،بیان پر ہنگامہ

Hamari Duniya