39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مبینہ ’پترکار‘ منیش کشیپ کے خلاف پولس کا گھیرا تنگ، گرفتار ہونا طے

Manish Kashyap

پٹنہ، 16 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
فرار چل ر ہے یو ٹیوبر منیش کشیپ عرف تریپوراری تیواری اور اس کے ساتھی یوراج سنگھ راجپوت کے خلاف بدھ کے روز پٹنہ کورٹ نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ وارنٹ جاری کرنے کے لئے بہار پولیس کی ای او یو نے عدالت میں عرضی دی تھی۔
اب ای او یو نے منیش کشیپ اور یوراج کو گرفتار کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ جو بہار سے باہر دیگر ریاستوں میں جائے گی اور ان دونوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کرے گی۔ دراصل یہ قانونی شکنجہ تمل ناڈو معاملہ کو لیکر کسا جا رہا ہے۔ منیش کشیپ اور یو راج پر تمل ناڈو میں رہ رہے بہا ر کے لوگوں کے ساتھ تشدد کی غلط اور گمراہ کن ویڈیو وائرل کو کرنے کا الزام ہے۔
ای او یو نے مفرور منیش کشیپ کا پچھلا ریکارڈ تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں منیش کشیپ اور ان کی فاو?نڈیشن سے متعلق کل 4 بینک کھاتوں کی تفصیلات کی چھان بین کرنے میں ٹیم مصروف ہے۔ منیش کشیپ کے نام پر ایس بی آئی اکاؤنٹ میں 3,37,496 روپے، آئی ڈی ایف سی بینک اکاو?نٹ میں 51,069 روپے ، ایچ ڈی ایف سی بینک اکاؤنٹ میں 3,37,463 روپے پائے گئے۔ جبکہ منیش کشیپ کی سچ تک فاو?نڈیشن کے نام پرایچ ڈی ایف سی بینک اکاؤنٹ میں 34,85,909 روپے ہیں۔
تمام اکاؤنٹ میں جمع رقم سمیت کل 42,11,937 روپےملے ہیں۔ ای او یو نے شکنجہ سخت کرتے ہوئے ان تمام بینک کھاتوں میں موجود رقم کو فریز کر دیا ہے۔ ای او یو نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ منیش کشیپ عرف تریپوراری کمار تیواری نے فاؤنڈیشن کے ذریعے مالی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ مالی بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں۔ اب اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔
ای او یو نے اس شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے منیش کشیپ کی گرفتاری کی تصویر دو دن پہلے پٹنہ سے منیش کشیپ کے نام سے ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کی تھی۔ ای او یو نے گرفتاری کی افواہیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے پر ایف آئی آر نمبر 5/23 درج کی تھی۔

Related posts

ہندوؤں کا مذہبی رہنما مرچی باباعصمت دری کے الزام میں گرفتار

Hamari Duniya

عالمی کپ ٹی -20سپر12 مرحلہ کا آج،بھارت-پاک میچ سے پہلے ملبورن میں شدیدبارش، لیکن

Hamari Duniya

اپوزیشن اتحاد کیلئے خوشخبری، یہ بڑی پارٹی بنگلورو کی میٹنگ میں کرے گی شرکت

Hamari Duniya