31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بی جے پی ریاست منی پور جل رہا ہے، 8اضلاع میں کرفیو،انٹرنیٹ خدمات معطل، فوج طلب

Manipur

امپھال،04مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
منی پور میں میتئی ذات کو درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے زمرے میں شامل کرنے کے مطالبہ کے خلاف 3مئی کو طلبہ کے ایک تنظیم نے مظاہرہ کیا تھا۔ اس درج فہرست ذات تحریک کے دوران تشدد بھڑک اٹھا جس کے بعد کئی اضلاع میں کرفیو لگادیا گیا اور پورے منی پور میں اگلے پانچ دنوں کے لئے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ بھارتی خاتون مکے باز میری کام نے ٹوئٹ کرکے وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل کی ہے۔
میری کام نے دیررات قریب پونے تین بجے ٹوئٹ کرکے لکھا میری ریاست منی پور جل رہا ہے۔ برائے مہربانی مدد کیجئے۔’انہوں نے اس ٹوئٹ میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعظم دفتر اور وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ کوٹیگ کرتے ہوئے منی پور میں آگ زنی کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
امپھال ، چوراچند پور اور کانگ پوکپی میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد کل رات منی پور کے آٹھ اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ منی پور حکومت نے اگلے پانچ دنوں کے لیے ریاست میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے فوج اور آسام رائفلز کو طلب کیا گیا تھا۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے آج فوج اور آسام رائفلز کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ تشدد کے بعد تقریباً 4000 لوگوں کو ریاست کے مختلف علاقوں میں فوجی کیمپوں اور سرکاری دفاتر کے احاطے میں پناہ دی گئی۔
یہ تشدد’آدیواسی ایکتا مارچ ‘ کے دوران بھڑک اٹھا تھا جس کو طلبہ کی ایک تنظیم نے شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کے زمرے میں میتئی کمیونٹی کو شامل کرنے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین آف منی پور ( اے ٹی ایس ایم) نے کہا کہ میتئی کمیونٹی کو ایس ٹی زمرہ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ، جس کے خلاف اس نے مارچ کی کال دی ہے۔
پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ریلی میں ہزاروں مشتعل افراد نے حصہ لیا اور توربنگ کے علاقے میں قبائلیوں اور غیر قبائلیوں کے درمیان تشدد کی اطلاعات ہیں۔ افسر نے بتایا کہ پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کشیدہ ہیں لیکن بہت سے مشتعل افراد نے پہاڑیوں کے مختلف حصوں میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

Related posts

پرانی دہلی کے مہاویر واٹیکا کمیونٹی ہال میں نان ویج پیش کرنے پرپابندی،معاملہ گرمایا

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ پورے ملک میں اسنہ سمواد پروگرام منعقد کرے گا : جمال صدیقی

Hamari Duniya

پی ایم-سواندھی اسکیم سے جامع صنعت کاری کوفروغ

Hamari Duniya