ملکاپور، 30/ستمبر (محمد احسان سر ).
ملکاپور الھدیٰ گرلس ہاںٔی اسکول و جونیئر کالج میں گذشتہ روز عید میلاد النبی کے ضمن میں منعقد پروگرام میں اسکول ہذا کے مدرس ڈاکٹر ناصر الدین ناصر کا سماجی ناولچہ ” نرالے اجنبی” کا رسم اجراء بلڈھانہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کڈاسنے سر ، بلڈھانہ ایجوکیشن آفیسر پرکاش مکند سر ، ملکاپور ڈویزنل پولیس افسر دیؤ رام گٔولی سر، شہر پولیس اسٹیشن کے تھانے دار ولاس پاٹیل سر، گرامن پولیس انسپکٹر قاضی سر، سوسائٹی صدر ایڈوکیٹ عبد المجید قریشی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر سوسائٹی اراکین ، پرنسپل محمد ذاکر سر ، محمد نعیم سر ، شکیل بفاتی سر، محمد شکیل قریشی سر، محمد وسیم قریشی سر ودیگر اساتذہ حضرات و مہمانان موجود تھے ڈاکٹر ناصر الدین ناصر سر تدریسی فرائص کے ساتھ اردو ادب میں شاعر ، مصنف ، ناول نگار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہے. ڈاکٹر ناصر الدین ناصر نے اس ناولٹ میں اچھوتا ، نرالا ، منفرد اور سماجی قدروں کو فروغ دیتا ہوا منظر پیش کیا ہے اور سماج کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے یہ منظر پیش کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے.
اردو ادب میں آپ کی بےلوث خدمات پر معلم وصحافی محمد احسان سر نے انھیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر ناصر الدین ناصر سر ایک اچھے ابھرتے شاعر ، مصنف ، ناول نگار ثابت ہونگے اور کہا کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے حمد ، نعت ، غزل ، نظم ، ناول ودیگر اردو ادب لکھنے میں دل وجان سے مصروف ہے اور آپ کے مضامین و شاعری سادہ سلیس عام فہم اور قوم و معاشرے کو ایک نیک ،مثبت پیغام دیتے نظر آرہی ہے جو مستقبل میں اردو ادب کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوگی یہ کہہ کر ڈاکٹر ناصر الدین سر کی حوصلہ افزائی و قدر افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔