Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ملکاپور،الحاج رشید خان جمعدار کی پوتی کا ایم بی بی ایس مکمل، رکن اسمبلی راجیش جی ایکڑے، ڈاکٹر اروند کولتے، پولیس انسپکٹراشوک رتن پارکھی نے کیا خصوصی استقبال 

MBBS
ملکاپور(مہاراشٹر)،5؍ اپریل (محمد احسان  ایچ ڈی نیوز)۔
ملکاپور شہر کی مشہور و معروف شخصیت الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ کی پوتی انشراح ریٔںس خان جمعدار  نے امسال مارچ 2023 میں ینیپویا میڈیکل کالج منگلور سےایم بی بی ایس مکمل کیا اور جمعدار فیملی و مسلم معاشرے اور شہر ملکاپور کا نام روشن کیا۔ اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹر انشراح ریٔںس خان جمعدار کا خصوصی استقبال ملکاپور ناندورہ حلقہ کے رکن اسمبلی راجیش جی ایکڑے ، کانگریس کے قدآور لیڈر ڈاکٹر اروند کولتے ، ملکاپور شہر پولیس انسپکٹر اشوک رتن پارکھی ،راجو پاٹیل ، بنڈو بھاؤ چودھری ، منوج بھاؤ دیشمکھ، میور، انیل مندوکار نے کیا اور نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا۔
ڈاکٹر انشراح نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے اپنے دادا جان اور اپنے والدین کا خواب و آرزو وتمنا کو پورا کیا اور میری کامیابی میرے والدین و بالخصوص میرے دادا جان اور دادی جان اور ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انشاءاللہ میں میڈیکل شعبے میں عوام کی جتنی بھی ہوسکے زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دوں گی۔
الحاج رشید خان جمعدار نے بھی کہا کہ آج میرے لئے بڑی خوشی کا بات ہیکہ میری پوتی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور مسلم معاشرے کا جمعدار فیملی اور ملکاپور کا نام روشن کیا والد ریٔںس خان جمعدار نے بھی اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور فخر محسوس کیا،پوتی کی نمایاں کامیابی و ڈاکٹر بن جانے پر ملکاپور کے تمام حلقوں سے الحاج رشید خان جمعدار اور والد ریٔںس خان جمعدار کو وجمعدارو فیملی کو پر مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔
 اس خوشی کے موقع پرایڈوکیٹ جاوید قریشی ، محمد ذاکر میمن ، پرنسپل محمد شاکر سر ، صحافی محمد احسان سر ، فیروز افسر خان لیڈر ، حاجی نصیر خان صاحب ، حاجی محمد عثمان ماسٹر ، ظفر خان ماسٹر ، عظمت خان جمعدار ، ساجد محمد خان لیڈر ، واجد خان پترکار ،یوا نیتا شیخ عزیز باغبان ، محمد سلیم ماپاری ، اصغر خان جمعدار ، ایڈوکیٹ افتخار خان ، صحافی شیخ شبیر سر ، سمیر خان سر ، اشتیاق جمعدار ، پولیس محکمہ سے اماڑے صاحب ، چرکھے صاحب، ہٹکر صاحب خصوصی طور سے موجود تھے۔

Related posts

مرکزالسلام التعلیمی الخیری تلسی پور میں جماعت کے باوقارعلمائے کرام کی تشریف آوری اور پرجوش استقبال

Hamari Duniya

اُردو کی بقا و تحفظ کے لئے کاوشیں جاری رہیں گی: کلیم تیاگی

مظفرنگر میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد:

Hamari Duniya

۔’میڈل لاو، نوکری پاو‘کے تحت بہار حکومت جابر انصاری کے ساتھ کررہی ہے امتیازی سلوک

Hamari Duniya