نئی دہلی،17نومبر: جامعہ ہمدرد کے اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈپارٹمنٹ آف جراہیات وڈپارٹمنٹ آف عین اذن انف و حلق کے زیر نگرانی اور مجیدیہ یونانی ہاسپیٹل کے تعاون سے مورخہ16 نومبر2023کو مجیدیہ اسپتال کے احاطے میں،عالیجناب شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرایم افشارعالم کے زیر سرپرستی اور ڈین، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروفیسرڈاکٹر عاصم علی خان کی رہنمائی میں مفت میڈیکل ہیلتھ کیمپ منعقد کیا گیا۔ اسمیں ڈپارٹمنٹ آف جراہیات کے ڈاکٹر منہاج احمد ، ڈپارٹمنٹ آف عین اذن انف و حلق کے ڈاکٹر زہرا زیدی، ڈاکٹر عبدالناصر اور مجیدیہ یونانی اسپتال کی مشہور ڈاکٹرشہلا نذیر اور ماہر اسنان ڈاکٹر سونیا راج نے علاج و معالجہ کا فریضہ انجام دیااوراس موقع پراسکول کے دیگر اساتذہ ، اطباءو طلبا موجود رہے ۔
اس کیمپ میں اسپتال کے ڈاکٹرس،اسٹاف نرس،بی یوایم ایس انٹرن و دیگر عملاءبھی موجود رہے۔ مختلف و مشہور یونانی اور آیورویدک کمپنیوں نے مریضوں کو مفت دوائیں تقسیم کیں۔ ا س کیمپ میں200سے زیادہ مریضوں کی تعداد تھی جن میں بلڈ پریشر، ذیابیطس شکری، ورم مفاصل ،جوڑوں کے درد، دمہ،بواسیر، قبض و اسہال، ورم کبد، گردے کی پتھری، آنکھوں سے پانی آنا، بینائی کا کمزور ہونا، کیٹیریکٹ و گلوکوما ، وجع الاذن ، ضعف سماعت و،پائیریاو دانتوں کے مریض پائے گئے۔
اس کیمپ میں مریضوں کا عمومی امتحان جیسے ٹیمپریچر ، بلڈپریشر، وزن کیا گیا نیز مفت جانچ جیسے بلڈ شوگر ٹیسٹ،بی ایم ڈی، بی ایم آر، ویزن ٹیسٹ اور اسنان سے متعلق بھی بہت سے مفت جانچ کئے گئے جس سے مریضوں میں خوشی کی لہر تھی۔ اس کیمپ کا مقصد یونانی طریقہ علاج کو عام لوگوں تک پہنچانااور اپنی تاثیر کی طرف مرغوب کرنا۔