27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
صحت صحت

Maharashtra AIUTC Meeting: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مہاراشٹر اسٹیٹ کی اہم میٹنگ منعقد

Maharashtra AIUTC Meeting:
Maharashtra AIUTC Meeting:
ممبئی، 10 ستمبر: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مہاراشٹر کی انجمن اسلام جمخانہ ممبئی میں تمام کمیٹی ممبران اور ضلع صدور کے استقبال کے لیے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مہاراشٹر کے سبھی اضلاع کے صدور اور مہاراشٹر اکائی کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت پروفیسر مشتاق مقادم (صدر تنظیم ہذا مہاراشٹر اکائی) نے کی۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی یوسف ابرہانی صاحب نے شرکت کی اور پروگرام کا افتتاح مشہور قائد ابو عاصم اعظمی صاحب نے کیا اور اپنی تقریر میں انہوں نے محمد ﷺ کی سیرت پر بات کی اور طب یونانی کے فروغ کے لیے لگاتار آواز بلند کرنے کا وعدہ کیا۔
Maharashtra AIUTC Meeting:
اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مہاراشٹر کے سرپرست پروفیسر ظہیر قاضی صاحب نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے تمام ممبران کی ستائش کی اور انہیں لگاتار قوم کے لیے اچھے کام کرنے کی نصیحت کی نیز اسلام کی خوبیوں پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی جناب یوسف ابرہانی صاحب نے ربیع الاول کے اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کرنے پر زور دیا۔ اس مبارک مہینے میں ایک دن مفت ادویات دینے اور حضور ﷺ کی صفات مریضوں اور خاص کر غیر مسلم بھائیوں تک پہنچانے کا پیغام دیا تاکہ ملک میں نفرت کے ماحول کو کم کیا جاسکے اور محبت کی دُکان پروان چڑھ سکے۔ اس تقریب میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم حسین نے تنظیم کا تعارف پیش کیا۔ تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر ندیم عثمانی نے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ تنظیم کی کوشش سے ہی مہاراشٹر میں این ایچ ایم میں بھرتی کا سلسلہ شروع ہوا۔ سرکاری محکموں میں یونانی ڈاکٹروں کو دس فیصد ریزرویشن کا جی آر پاس ہوا۔ 108 ایمبولینس، ٹاٹا ہاسپٹل اور ای ایس آئی ایس ہاسپٹل میں نوکری کا سلسلہ شروع ہوا اور ریاست میں پہلے سرکاری یونانی کالج کو منظوری دلانے میں کامیاب حاصل ہوئی۔
Maharashtra AIUTC Meeting:
تنظیم کے صدر ڈاکٹر مشتاق مقادم نے سرکاری کالج کی منظوری حاصل کرنے میں تنظیم کی کوشش پر تفصیل سے بیان کیا اور مستقبل میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام میں مہمان ذی وقار ڈاکٹر عابد سیّد، جناب قاسم امام، جناب عامر ادریسی اور محترمہ زیبا ملک نے بھی اپنی تقریر میں اس ربیع الاول کے مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ فلاحی تقریب منعقد کرنے کا مشورہ دیا اور عطیہ خون کے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا۔ تقریب میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر ایس ایم یعقوب، ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر انس فاروقی، جنرل سکریٹری ڈاکٹر افضل شیخ، آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر اخلاق عثمانی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نیاز اعظمی، ڈاکٹر خالد نیازی، ڈاکٹر زاہد خان، خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر شکیلہ انصاری، جوائن سکریٹری ڈاکٹر نسیم شیخ، ڈاکٹر انس انصاری کے علاوہ سبھی ضلع کے صور نے اپنے رفقا کے ساتھ شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر قیصر خان اور ڈاکٹر نصرت چوہان نے ادا کیے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے اپنے سبھی ضلعی صدور سے ربیع الاول کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ میڈیکل کیمپ اور عطیہ خون کے پروگرام کے انعقاد کی درخواست کی۔

Related posts

زیادہ جامن کھانا صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصاندہ ؟

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کو مہاراشٹر میں بڑی کامیابی، مہاراشٹر سرکار نے رائے گڑھ ضلع میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کیلئے تین سو اڑتیس کروڑ روپے منظور کئے

Hamari Duniya

TCL-2024: امراض قلب پر قابو پانے کا واحد راستہ مناسب خوراک اور خود کو فٹ رکھنا ہے: ڈاکٹر کوہلی

Hamari Duniya