6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

شبیر احمد انصاری کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی فڑنویس نے ایوارڈ سے نوازا

Shabbir Ahmad

نئی دہلی ؍ نانڈیر17جولایی(ایچ ڈی نیوز)۔

مہاراشٹر کے ضلع نانڈیر میں آل انڈیا مسلم او بی سی آر گنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری صاحب کا مسلم او بی سی نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی فڈنویس نے انہیں مسلم او بی سی ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی فڈنویس نے ان کے ذریعے سماج میں کیے گیے تعمیری اور مثبت کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماج کو بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جو سیاست سے دور رہ کر سماج کی خدمت کرتے ہیں انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ حکومت کس کی ہے بلکہ وہ اپنے مشن کو آگے بڑھانے اور حکومت سے سماج کے دبے کچلے اور پسماندہ برادریوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ شبیر احمد انصاری کی شخصیت ہی ایسی ہے جس نے مجھے اس پروگرام میں آنے پر مجبور کیا ۔کیونکہ جو شخص سماج کے لیے جیتا ہے اور مسلسل بغیر تھکے ہوئے چالیس برسوں سے لگاتار سماج کی خدمت کررہا ہے ایسے مستحق اور لائق و فائق شخص کی عزت افزائی کون نہیں آئے گا ۔
واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم او بی سی آر گنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے جس طرح پسماندہ برادریوں کے لیے کام کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔آج پورے ہندوستان میں پسماندہ برادریوں کو جو کچھ مراعات میسر ہیں یہ شبیر احمد انصاری کے گراں قدر خدمات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ان کی کوششوں سے لاکھو ں مسلم ا و بی سی بردارویوں کے لوگوں،نوجوانوں کوتعلیمی،سیاسی،سماجی اور معاشی اعتبار سے فائدہ پہنچا ہے جو ملک کے کسی بھی تنظیم و تحریک سے نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے پسماندہ برادری کو سماج میں معاشی ،سماجی اعتبار سے اوپر اٹھانے کے لیے انتھک محنت اور کاوش کی ہیں۔

ملک بھر میں موجود پسماندہ برداریوں کی ذات کو سرکاری سطح پر سناخت کروانے اور حکومتی مراعات دلانے میں ان کی کوشش قابل تعریف ہی نہیں بلکہ پسماندہ برادریوں پر احسان عظیم ہے ۔اس موقع پر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سماج کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ،یہ ہمارے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری خدمات کو قبول فرمایے اور ہماری قوم کے پسماندہ برادریوں کواوپر اٹھانے میں ہماری مدد کرے ۔آمین

Related posts

مریضہ کیلئے فرشتہ بن کر سامنے آیا الفلاح فاؤنڈیشن کا نوجوان

Hamari Duniya

نور جہاں چلڈرن اسکول میں طلبہ کی ہوئی حوصلھ افزائی

Hamari Duniya

این ایچ ڈبلیو ایف، سماجی خدمات اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف: محمد قمر اختر

Hamari Duniya